تینگن گنڈی کے سب سے قدیم ترین اسپورٹس سینٹر کا ترانہ

0
2032

ترانہ بسم اللہ اسپورٹس سینٹر تینگن گنڈی

از : محمد حسین فطرت بھٹکلی

آواز : محمد میراں بن أحمد بنگالی ( قوم ناخدا کے مشہور نظم خواں ، ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی )

بسم اللہ اسپورٹس کے ممبر عزم و عمل کے پیکر ہیں
ڈانگی اسماعیل ہمارے میرِ قافلہ رہبر ہیں

جعفری بنگالی کی خدمت اہلِ وطن پر روشن ہے
یوسف پوتکار کی شخصیت باعثِ رونقِ گلشن ہے

اور سلیماں خورشے فخرِ قوم ، وقارِ گلشن ہیں
مہر و وفا کا آئینہ ہیں خُلقِ حَسن کے درپن ہیں

کھیلوں میں سبقت ہے اپنی سب سے آگے اپنے قدم
عزم محکم ربطِ باہم ، ہم کو ہے تعلیمِ حرم

ملک و وطن کی خدمت اپنا مقصد نصب العین بھی ہے
شیوۂ ایماں ، دولتِ عرفاں ہم کو حق کی دَین بھی ہے

ساری دھرتی اللہ کی ہے حُکم اُسی کا چلتا ہے
ایک اُسی کے دانہ پر ہی سارا عالم پلتا ہے

تینگن گنڈی اپنا وطن ہے ساحل پر ہم بستے ہیں
طوفانوں سے ڈرتے نہیں ہم ، طوفاں پر ہم ہنستے ہیں

لازم ہے اِک حق کی عبادت سجدہ اُسی کو کرنا ہے
اُسی کی راہ میں ہم کو ہے جِینا اُسی کی راہ میں مرنا ہے

دین و دیانت کے ہم داعی پرچم وحدت ہاتھ میں ہے
اپنا قافلہ ہر دم ہر پل رحمت کی برسات میں ہے

جینا بھی وہ کیا جینا ہے موت سے گر یُوں ڈرنا ہے
ڈوبنے سے ہم ڈرتے نہیں ہیں ڈوب کے پار جانا ہے

نغمہ فطرت کی جو دُھن ہے سب کو پیاری لگتی ہے
جِتنی پُرانی یہ ہوتی ہے اُتنی کنواری لگتی ہے

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here