ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور میں ایک اہم تاریخی پروگرام کے انعقاد کا اعلان

0
1422

بڑی خوشی و مسرت کے ساتھ اطلاعاً عرض ہے کہ ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شعبہِ حفظ قرآن کریم کا سلسلہ زیرِ اہتمام مدرسہ عربیہ انجمن اصلاح المسلمین ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور ، شروع ہونے جارہا ہے .

جس کی مناسبت سے اس کا افتتاحی پروگرام انشاءاللہ مؤرخہ 17/شوال المکرم 1440 مطابق 21/جون 2019 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر متصلاً ، بمقام خضر جامع مسجد ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور ، زیر صدارت حضرت مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی دامت برکاتہ جنرل سیکرٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی بھٹکل ، منعقد ہوگا .

اس میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی دامت برکاتہ ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور مولانا محمد سعود صاحب بنگالی ندوی دامت برکاتہ ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل تشریف لائیں گے ، اور مذکورہ پروگرام میں مولانا حافظ محمد سعود صاحب بنگالی ندوی دامت برکاتہ ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل کے دست مبارک سے شعبہِ حفظ قرآن کریم کا آغاز کیا جائے گا .

لہذا عوام الناس سے اس بابرکت اور باعث خیر و سعادت پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here