شیرور میں ایک انعامی جلسہ کا انعقاد

0
1497

المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور کی طرف سے جلسہ تقسیم انعامات برائے سمر کلاسس بتاریخ 2/ذیقعدہ 1440ھ مطابق 5/جولائی 2019 ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب ،

مؤرخہ 5/جولائی 2019 ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد سلمان کیسر کوڈی شیرور میں ” المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور ” کی جانب سے ایک مختصر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سمر کلاسس میں حصہ لینے والے طلباء کے مابین انعامات تقسیم کرنا اور بچوں اور ان کے والدین و سرپرستوں کو اس ضمن میں مختلف پیغامات دیتے ہوئے انھیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرانا تھا .

الحمد للہ ہر سال کی طرح امسال بھی ” المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور ” نے عصری اسکولوں کے طلباء کی تعطیلات کو کامیاب اور کارآمد بنانے اور انھیں دینی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے چالیس ایام کا ایک کورس مرتب کر کے شیرور کے مختلف سینٹروں میں سمر کلاسس قائم کئے جن میں سال گزشتہ کے مقابلہ میں مزید اضافہ کے ساتھ کل چھ جماعتوں سے منسلک 130 طلباء نے حصہ لیا اور اپنے اساتذہ کی نگرانی میں خوب دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ اپنا متعینہ نصاب مکمل کرتے ہوئے امتحانات دئے .

ان امتحانات میں اول دوم سوم آنے والے طلباء کو ان کی ہمت افزائی و پذیرائی کے لئے انعامات سے نوازا گیا ، نیز ہر حصہ لینے والے طلباء کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازتے ہوئے مبارکباد اور داد تحسین سے نوازا گیا .

پروگرام کے آغاز میں مولانا مفتی محمد ثاقب صاحب ندوی سکریٹری ” المبرہ ” نے اپنے مفید کلمات میں جمیع طلباء کو مبارکباد پیش کی اور انھیں دینی بنیادی تعلیم کی طرف راغب کراتے ہوئے اس کی اہمیت ، افادیت اور معنویت پر روشنی ڈالتے ہوئے حصول علم پر ان کی توجہات مبذول کرائیں ، نیز والدین کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے اپنے بچوں کی صحیح دینی تعلیم و تربیت پر ان کی توجہات مرکوز کرائیں .اور آخر میں دعائیہ کلمات پر اپنی بات ختم کی .

” المبرہ ” کے صدر محترم جناب مولانا بہاؤالدین صاحب ندوی نے حالات حاضرہ کو مد نظر رکھے ہوئے بہت ساری مفید نصیحتیں کیں اور بچوں کے سرپرستوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور جمیع حاضرین کا شکر بجا لاتے ہوئے دعا پر اپنی بات ختم کی.

واضح رہے کہ یہ جلسہ نہایت ہی مختصر تھا جو بعد مغرب شروع ہو کر عشاء کو اپنے اختتام تک پہونچا .

دعا ہے کہ اللہ اس جلسہ کو خیر کا باعث بنائے اور بچوں کو تا حیات دین اسلام پر قائم و دائم رکھے اور اس کار خیر میں حصہ لینے والوں کی کاوشوں اور خدمات کو قبول فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here