فردوس نگر میں ناخدا برادری کے سو اور نوے فیصد سے زائد نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے چند ننھے منے طلباء و طالبات

0
1576

امسال 2019 ء میں فردوس نگر تینگن گنڈی کے ناخدا برادری کے چند ننھے منے طلباء و طالبات میں سے بعضوں نے سو فیصد اور بعضوں نے نوے فیصد سے زائد نمبرات سے کامیابی حاصل کر کے اپنی بہترین علمی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے .

صدف انجم ابن سراج الدین بنگالی جنھوں نے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے صبیان اول یعنی L.KG میں سو فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے. اور مدرسہ ہذا کی اپنی تاریخ میں صبیان اول میں پہلی مرتبہ سو فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے سب سے پہلے طالب علم میں اپنا نام درج کروایا ہے .

محمد افنان ابن مولانا ابراہیم بنگالی جنھوں نے علی پبلک اسکول بھٹکل کے L.KG میں سو فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے.

حانیہ سرود بنت حمزہ بنگالی جنھوں نے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے صبیان دوم یعنی U.KG میں ٪99.50 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے .

عبداللہ حمدان ابن عبدالعظيم اکبر جنھوں نے علی پبلک اسکول بھٹکل کے U.KG میں ٪99.8 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے . اور گذشتہ سال سو فیصد سے کامیابی حاصل کی تھی .

رداء بنت محمد الیاس بنگالی جنھوں نے علی پبلک اسکول بھٹکل کی پہلی جماعت یعنی فرسٹ اسٹینڈرڈ میں ٪95.6 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے .

محمد کاشف ابن ظفر اللہ خورسے جنھوں نے انجمن آزا پرائمری اسکول ، آزاد نگر بھٹکل کی چوتھی جماعت یعنی فورتھ اسٹینڈرڈ میں ٪91.5 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے

نوٹ : مذکورہ بالا طلباء و طالبات کے علاوہ اگر کسی فردوس نگر میں مقیم ناخدا برادری کے طالب علم نے امسال 90/فیصد سے زائد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو تو ان کے سرپرستوں سے درخواست ہے کہ وہ امژو زون ویب سائٹ کے واٹساپ نمبر پر ہم سے رابطہ کریں.

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here