ناخدا برادری کے شاعر شَہوَر شیروری کا مختصراً تعارف

0
1720

آپ کا اسم گرامی محمد علی ، والد ماجد کا نام عبد الغنی اور کنبہ یعنی خاندان کا نام بھومبا اور تخلص شہور ہے .

آپ کی پیدائش ہندوستان کی ریاست کرناٹکا کے اڈپی ضلع کے شہر کنداپور کے گاؤں کیسر کوڈی شیرور میں ہوئی .

آپ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائر پبلک اسکول شیرور میں اور مکتب کی مدرسہ رونق الاسلام کیسر کوڈی شیرور میں چہارم مکتب تک حاصل کی . اس کے بعد شعبہ حفظ میں داخلہ لے کر قرآن کریم کا کچھ حصہ  حفظ کر لیا . اور سن 2010 ء میں عالمیت کی تعلیم کے لئے اپنا داخلہ ہندوستان کی مشہور و معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ ، جامعہ آباد بھٹکل میں لے کر چھ سالہ عالمیت کی تعلیم حاصل کی . بعدازاں دورہ حدیث کی غرض سے اپنا داخلہ دارالعلوم اشرفیہ عربیہ راندیر سورت گجرات میں لے کر دو سالہ عالمیت کی تعلیم حاصل کر کے سن 2018 ء میں عالمیت کی تکمیل کی . اس کے بعد مولانا آزاد یونیورسیٹی سے بی اے ( B.A ) کا امتحان پاس کیا .

موصوف کو بچپن ہی سے شعر و شاعری سے کافی دلچسپی اور لگاؤ تھا. لہٰذا ابتدائی ایام میں آپ نے ماں پر ایک نظم اور اس کے بعد ایک نعت ترتیب دینے میں کامیابی حاصل کی اور یوں ہی مرور زمانہ کے ساتھ جب فن شاعری میں کچھ نکھار آنے لگا تو پھر سن 2015 ء میں باقاعدہ شعر و شاعری کا آغاز کر کے مستقل طور پر اس سے جڑے رہے اور یہیں سے اپنے فن شاعری کا آغاز کیا .

الحمدللہ موصوف نے اب تک علاقائی پیمانہ پر فارغین و فارغات مدارس کے لئے کئی ایک الوداعی نظمیں اسی طرح غزلیں ، ترانے ، نعتیں اور حمدیں بھی لکھی ہیں .

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انھیں اپنی قوم ، قوم ناخدا کا ایک مایۂِ ناز شاعر بنائے اور انھیں اس میدان میں اپنی قوم کی خوب خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here