شیرور میں ” ألمبرہ ” کی طرف سے سمر کلاسس کا انعقاد

0
1143

امتحان برائے سمر کلاسس المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ” طلب العلم فریضة علي كل مسلم و مسلمة ” یعنی علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و زن پر فرض ہے جس کے تحت نسل انسانی کو تعلیم سے آگاہ کرانا اور انھیں دین سکھانا ، ہر مسلمان اور اہل علم کی ایک اہم ذمہ داری بنتی ہے . اسی کے پیش نظر ” جمعیة المبرة تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور ” نے مختلف اسکولوں کے بچوں کی تعطیلات کو کار آمد بنانے کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی شہر شیرور کے جمیع محلوں کی مساجد میں مختلف سینٹر قائم کر کے پچاس دنوں کے سمر کلاسس جاری کئے جس میں الحمد للہ تقریباً دیڑھ سو ( 150 ) طلباء نے حصہ لیا اور آج مؤرخہ 15/مئی کو ان کے امتحانات لئے گئے ہیں . پھر انشاء اللہ مناسب موقعہ کی مناسبت سے ان کے نتائج بھی پیش کئے جائیں گے .

 واضح رہے کہ جمعیة المبرة شہر شیرور کے جمیع ناخدا علماء و حفاظ کی ایک تنظیم ہے جسے قائم ہو کر اب تک چھ سال مکمل ہو چکے ہیں . یہ ابتداء ہی سے اپنے بے شمار اغراض و مقاصد کے تحت قومی و ملی خدمات انجام دینے کے لئے کوشاں ہے اور کامیابی کی طرف گامزن ہے .

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قومی و دینی خدمات کے لئے قبول فرمائے اور ادارہ ہذا کے ممبران کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مزید کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here