شیرور کے دو تعلیم یافتہ نوجوانوں کا تعلیمی ترقی کے لئے ایک قابل ستائش جذبہ و ولولہ

0
1711

ناخدا ویلفیئر ایسوسی یعنی NWA شیرور کی چھ جماعتوں کی ایک مشترکہ ایسوسی ایشن ہے جو پورے شیرور کی فلاحی رفاہی و تعلیمی میدان میں قوم کی تعمیر و ترقی کی غرض سے سن 2014 عیسوی میں وجود میں آئی تھی .

اس کے بنیادی اہداف میں سے ایک ہدف شیرور کی ناخدا برادری کے طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا بھی تھا. لہٰذا اس کے ابتداء قیام ہی سے اس پر کافی توجہ دی جا رہی تھی. اسی لئے گذشتہ سالوں کی طرح امسال 2019 ء میں بھی میٹرک اور پی یو سی کے طلباء وطالبات کے لئے بعض بنیادی مضامین مثلاً انگریزی سائنس اور ریاضی کے لئے خصوصی ٹوشن کا NWA کی طرف سے خصوصی انتظام کیا گیا تھا کیونکہ سابقہ تین چار سالوں میں اس کے بہترین نتائج سامنے آچکے تھے .

الحمد للہ اس کام کو ناخدا برادری کے دو تعلیم یافتہ نوجوان محترم جناب مظفر شیخ جی اور افشان علی پری نے طلباء وطالبات کی امتحانی مشکلات کی آسانی کی غرض سے بلا کسی معاوضہ کے انجام دے کر قوم کے دیگر تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین مثال پیش کی ہے اور قوم کی فلاح و بہبودی میں اپنا تعاون پیش کر کے عنداللہ مأجور ہوئے ہیں.

موصوفان کے تعلیمی ترقی میں اس تعاون کو سراہتے ہوئے NWA کے صدر و سکریٹری اور جمیع ممبران کی طرف سے ایک تہنیت نامہ انکی اس خدمت کے اعتراف میں پیش کیا گیا ہے.

امژو زون ٹیم بھی موصوفان کے اس جذبہ کی خوب پذیرائی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد باد پیش کرتی ہے اور اللہ سے دعا کرتی ہے کہ وہ ان کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے اور اس سلسلہ میں طلباء و طالبات کی مزید ہمت افزائی فرمائے . آمین یا رب العالمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here