لاک ڈاؤن کی مناسبت سے NWA شیرور کی طرف سے شیرور کے مختلف محلوں میں کٹس کی تقسیم

0
1211

رپورٹر : ریاض کاوا شیروری

ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن یعنی NWA کی طرف سے مؤرخہ 25/اپریل 2020 ء کو NWA کے صدر جناب بڈو شمس الدین صاحب ،نائب صدر جناب مامدو ابراہیم صاحب اور گورنمنٹ ہسپتال کی ڈاکٹرنی محترمہ شہنا کی موجودگی میں شیرور و پڈوری پنچایت کے کل 22/آشا ورکرس کو راشن کٹس یعنی غذائی اجناس کی بیگ، ماسک اور ہینڈ سناٹائزر تقسیم کئے گئے

ڈاکٹرنی شہنا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے ایمرجنسی حالات میں آشا ورکرس کی مدد ایک اہم انسانی خدمت ہے اس پر میں NWA کی شکر گذار ہوں.

این ڈبلیو اے NWA کے صدر جناب بڈو شمس الدین صاحب نے آشا ورکرس کو پھول پیش کرتے ہوئے کووڈ 19 جیسے حالات میں ان کی سماجی خدمات کو سراہا اور ان کی ہمت افزائی بھی کی .

اس موقعہ پر NWA کے ایگزیکٹیو ممبر وکیل عبدالرقیب شیخ جی، ریاض کاوا ،نور الاسلام ہونگے، زبیر مامدو مقصود پاری عبدالمجيد ننو اور عبدالحفيظ الجی موجود تھے.

اس سے قبل بھی NWA کے ممبران کے تعاون سے شیرور کے تمام محلوں میں کل تین سو غذائی کٹس تقسیم کئے گئے تھے

کٹس گذشتہ سالوں کی طرح امسال 2020 ء میں بھی سب سے پہلے غریب طبقہ میں ، پھر کووڈ 19 سے پریشان لوگوں ، ماہیگیروں اور مزدوروں و نائیوں میں تقسیم کئے گئے.

امسال 2020 ء کے تین سو کٹس کی ایک نمایاں خوبی یہ تھی کہ یہ بلا تفریق مذہب و ملت شیرور کے مختلف محلوں میں تقسیم کئے گئے.

اس موقعہ پر NWA کے صدر نے NWA کے تعاون کرنے والے تمام ممبران اور کٹس تقسیم کرنے والے تمام والینٹیرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دلی دعاؤں سے نوازا.

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here