نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور میں مولانا عبدالباری ندوی کلب کی طرف سے” مسابقہ قرات و حفظ قرآن ” کا انعقاد

0
1613

مؤرخہ 10/اپریل 2021 ء بروز سنیچر صبح دس ( 10:00am ) بجے ، بمقام نیشنل بوائز ہائی اسکول مرڈیشور ، مولانا عبدالباری ندوی کلب کے زیر اہتمام ، مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی مرڈیشور کے صدر جناب ڈاکٹر عثمان صاحب آرمار کی صدارت اور قوم ناخدا کے مولانا عبدالمتین ندوی اور عمران ملا کی نظامت میں ، قرأت و حفظ قرآن کا ایک مسابقہ منعقد کیا گیا . جس میں بطور مہمانان خصوصی ، مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے صدر جناب امین سیف اللہ صاحب ، مرکزی جماعت کے سکریٹری مولانا محمد حسین گیما جامعی ، ڈاکٹرامین الدین گوڈا ، مولانا عبدالرحیم گنگاولی ندوی ، مدرسہ تنویرالاسلام کے صدر جناب زبیر منا اور مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے کلیدی عہدیداران و اراکین کو بھی مدعو کیا گیا تھا .

جلسہ کا آغاز نہم جماعت کے طالب علم دیان خان کی قرات اور آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد زیحان کی نعت پاک سے ہوا ۔ علم ریاضی کے استاد جناب سید فہیم قاضی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ دینیات کے استاد مولانا عبدالمتین ندوی نے جلسہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں دین و ایمان کی بقاء کے لئے عصری درسگاہوں میں دینیات کی تعلیم ہونا ضروری ہے ۔

بعد ازاں پرائمری کے دو گروپوں کے طلباء کے مابین قرات کا مقابلہ شروع ہوا ، اس کے بعد مہمان خصوصی مولانا محمد حسین گیما جامعی نے اپنے بیان میں قرآن کے فضائل بیان کئے ۔ اس کے بعد اور ایک مہمان مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے صدر جناب امین سیف اللہ صاحب نے کہا کہ یہ مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کا تاریخی جلسہ ہے ایسا پروگرام کبھی منعقد نہیں ہوا تھا ۔ انھوں نے طلباء کی ہمت افزائی کی اور آگے اس سے بھی بڑے پیمانہ پر پروگرام منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ اس کے بعد علماء کرام نے مسلم اسکولوں میں ایمان و عقائد کی تعلیم کو ان کے نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا ۔ اس کے بعد طلباء اور طالبات کا حفظ مسابقہ ہوا . 

آخیر میں صدارتی کلمات میں مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی مرڈیشور کے صدر جناب ڈاکٹر عثمان آرمار صاحب نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم پروگرام ہے اور کہا کہ طلباء کو دینیات کے مضامین کو محنت کے ساتھ پڑھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس کے بعد قوم ناخدا کے سائنس کے استاد نورالامین تانجی نے کلمات تشکر ادا کئے

نتیجہ

قرات سورہ اخلاص
رحیق ابن فہیم سائری
شیث ہیجب

قرات سورہ ضحی
عمر حاجی امین
محمد ارشان
ایقان سعید

حفط قرآن کے طلباء

دیان خان
محمد انس غیما
محمد یوسف

حفظ قرآن کی طالبات

عائشہ ثنا
عائشہ تسمید
فاطمہ روفہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here