جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے کل جنوبی ہند مسابقہ میں جامعہ آباد اردو اسکول کے طالب علم کی دوسری پوزیشن سے کامیابی

0
1406
2nd in Jamia islamia

مؤرخہ 31/30/جنوری 2019 ء بروز بدھ و جمعرات اللجنۃ العربیہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام مولانا ملا اقبال صاحب ندوی بھٹکلی ، کی زیر صدارت ایک کل جنوبی ہند مسابقہ مدارس ، اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے مابین ، بمقام جامعہ اسلامیہ بھٹکل منعقد کیا گیا . جس میں مختلف انواع کے مسابقہ ہوئے . منجملہ ان میں سے ایک اسکولوں کے طلباء کے مابین ناظرہ قرآن حدر کا مسابقہ بھی تھا .

اس مسابقہ میں ناخدا برادری کے جامعہ آباد تینگن گنڈی کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اردو اسکول نے بھی ناظرہ قرآن حدر میں حصہ لیا تھا

الحمد للہ مذکورہ اسکول کے ایک ہونہار طالب علم ذبیح اللہ بن عبدالحمید بڈو ساکن جامعہ آباد تینگن گنڈی نے اس میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے اور اپنے اسکول کی پوری تاریخ میں کل جنوبی ہند سطح پر منعقدہ مسابقہ میں سب سے پہلے دوسرا مقام حاصل کرنے والے طالب علم کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین ، اسکول ، اساتذہ اور انتظامیہ سمیت اپنے گاؤں کا نام روشن کیا ہے .

اس خبر سے تینگن گنڈی اور ناخدا برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے .

امژو زون ٹیم موصوف کی اس کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کے والدین سمیت ، اسکول کے جملہ اساتذہ و اراکین کو بھی مبارکباد باد پیش کرتی ہے اور اللہ سے مزید ان کی علمی ترقی کے لئے دعاگو ہے کہ وہ انھیں دین و دنیا کے مختلف میدانوں میں بھی اسی طرح کامیابی سے ہمکنار کرتا رہے . آمین .

Nakhuda

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here