قوم ناخدا اور خصوصاً اہلیانِ ونلی کےلئے ایک خوش کن خبر

0
2967

گورنمنٹ پرائمری اردو اسکول ونلی کمٹہ کی طالبات نے ‘  ایک طالب علم سمیت  ‘  کاروار ضلع کے  ‘  6 /  اکتوبر 2017 ء کے  ‘  ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے  ‘   پرتبھا کارنجی قوالی مقابلہ میں ‘  اپنے اسکول کی  تاریخ میں  پہلی مرتبہ ‘  شہزین الفت بنت رفیق شمالی ، مبشرہ بنت اسماعیل مامدو ، شارقہ تسلیم بنت عبدالقادر شمالی ، صوفیہ بنت آدم جی شیخ ، بی بی لبنیٰ بنت داؤد منیگار اور  عاقب بن داؤد منیگار نے ‘  اول مقام حاصل کیا ہے ‘  اور  ریاستی سطح پر ہونے والے مقابلہ میں حصہ لیکر ‘   اہلیان ونلی کمٹہ    ، ذمّہ داران اسکول اور اپنے سرپرستان و  اساتذہ  کا نام روشن کیا ہے ۔

          اس مبارک موقعہ پر امژو زون نیوز ، امژو زون ٹیم کی طرف سے  ‘  تمام طالبات کا ایک طالب علم سمیت ‘  فرداً فرداً اور انکے سرپرستان ، اساتذہ ، ذمّہ داران اسکول ‘  اور  جمیع اہلیان ونلی کمٹہ کو ‘  مبارکباد پیش کرکے دعا کرتی ہے ‘  کہ اللہ   انھیں ‘  ریاستی مقابلہ میں بھی کامیابی عطا فرمائے ‘  اور قوم کا نام روشن کرے ۔ آمین

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here