مسجد فردوس ، فردوس نگر تینگن گنڈی کی دوکانوں کےلئے تعمیر شدہ جدید عمارت کا افتتاح

1
1792

مؤرخہ 11/مئی 2018 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر ، مسجد فردوس کی مسجد ہی کے احاطہ میں تعمیر شدہ دو دوکانوں پر مشتمل جدید عمارت کا افتتاح قوم ناخدا کی مشہور و معروف شخصیت حافظ عبد القادر ڈانگی کے ہاتھوں ہوا۔بعدازاں عمارت کے دوسرے کمرہ کو مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن کے مہتمم جناب مولانا محمد سعود بنگالی ندوی کے ہاتھوں اعزازی طور پر کھولا گیا
اسکے بعد محترم جناب خورسے میراں کی صدارت اور عبدالمتین ابو کی نظامت میں ایک چھوٹا سا پروگرام مسجدِ فردوس ، فردوس نگر میں منعقد ہوا جلسہ کا آغاز مولوی سمعان بنگالی کی تلاوت کلام پاک اور محمد شعیب لنگڑا کی نعت پاک سے ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی حافظ عبدالقادر ڈانگی سمیت جناب مولوی محمد سعود بنگالی ندوی ، جناب جعفری بنگالی ، جناب بشیر احمد بنگالی ، جناب اقبال احمد بنگالی ، جناب علی آدم ابو اور جناب صلاح الدین علی ابو بھی اسٹیج پر تشریف فرما تھے۔ جلسہ میں شریک مہمانوں میں سے جناب حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی۔جناب مولانا سعود ندوی ، جناب بشیر احمد بنگالی وغيرہ نے اپنے اپنے مختصراً تاثرات بیان کئے اور حافظ عبدالقادر ڈانگی کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا ۔

--Advertisement--

1 تبصرہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here