العطار اسپورٹس سینٹر تینگن گنڈی میں بڑھتا تعلیمی رجحان

    0
    1106

    رپورٹر : حافظ طفیل دمکار ، ساکن عطار محلہ ، تینگن گنڈی

    مؤرخہ 28/اگست 2021 ء بروز سنیچر بعد نماز عشاء سوا نو بجے ( 9:15pm ) بمقام جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد ، العطار اسپورٹس سینٹر ، عطار محلہ ، تینگن گنڈی کے زیر اہتمام طلباء کے روشن مستقبل اور ان کی صحیح تعلیمی رہنمائی کے لئے ” تعلیمی رہنمائی و تقسیم انعامات ” کے عنوان پر ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا اور اس میں طلباء کی تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ سنہ 2020 تا 2021 میں کامیاب ہونے والے تینگن گنڈی تا فردوس نگر کے تمام ممتاز طلباء و طالبات کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے گئے .

    پروگرام کا آغاز حافظ طفیل دمکار کی تلاوت کلام پاک اور عرباض بن ابو طاہر بمبئ کار کی نعت پاک سے مولوی عبدالعليم ابو کی نظامت میں ہوا .

    بعد ازاں ناظم جلسہ نے جلسہ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا .

    اس پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا عبدالباری دامداابو ندوی ( استاد بانی لٹل پرل اسلامک اسکول بھٹکل ) اور جناب امجد ابو ( استاد گورنمنٹ ہائی اسکول ، جامعہ آباد ) رہے .

    جلسہ کے مہمان خصوصی ماسٹر امجد صاحب ابو ( استاد گورنمنٹ ہائی اسکول جامعہ آباد ) نے حاضرین کے سامنے اپنے احساسات کی بہترین ترجمانی کی اور طلباء کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے ازالہ کی ترغیب دی اور تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی تلقین کی .

    موصوف کے بعد جلسہ کے ایک اور مہمان خصوصی مولانا عبدالباری دامدااَبو ندوی ( بانی لٹل پرل اسلامک اسکول بھٹکل ) نے جلسہ کی مناسبت سے بہترین انداز میں طلباء کی اپنے ہدف کے تعین یعنی how to set your goal کے عنوان پر بھرپور رہنمائی فرمائی ، اور اپنے اوقات کو صحیح معنوں میں استعمال کرنے کی تلقین کرتے ہوئے حصول تعلیم کو ہی اصل کامیابی کا راز قرار دیا .

    اس کے بعد مولانا عتیق الرحمان ڈانگی ندوی ( رفیق فکر و خبر ) نے معاشرہ میں تعلیم سے زیادہ کھیلوں پر توجہ دینے پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو تعلیم اور نوجوانوں کا ایک بڑا اہم نقصان قرار دیا .

    مقررین کے خطاب کے بعد سنہ 2020 ء و 2021 ء کے ممتاز طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ، اسی طرح عالمیت و حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔

    اس موقعہ پر جملہ مقررین نے العطار اسپورٹس سینٹر کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

    اخیر میں مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی نے تمام حاضرین پروگرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، اور مولانا عبدالباری دامدااَبو کی دعا پر جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا ۔ الحمد للہ مجموعی طور پر پروگرام کامیاب رہا، وللہ الحمد والشكر علی ذلک .

    واضح رہے کہ یہ پروگرام صرف مخصوص درجات کے طلباء کے لئے ہی منعقد کیا گیا تھا .

    جلسہ ہذا میں انعام یافتگان ممتاز طلباء و طالبات کی تفصیلات

    مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے سنہ 2020 ء و 2021 کے ایس ایس ایل سی (SSLC) میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اسماء گرامی

    1) عائشہ سماں بنت عبد العلیم ڈانگی % 89.28
    2) عائشہ جویریہ بنت عرفان کمپا %87.84
    3) صفا مروہ بنت ارشاد ابو %86.8
    4) نِہا بنت یوسف ڈونّا %85.12
    5) آصفہ بنت اسماعیل گھارو %85.12
    6) محمد مستفیض ابن مختار اسپو %81.90
    7) شاذیہ بیگم بنت محمد اشرف ملا %81.76
    8) سفینہ مریم بنت عباس  بومبا %81.28
    9) نادیہ نصرت بنت ابراہیم ابو %80.00

    مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے سنہ 2020 ء و 2021 کے پی یو سی (PUC) میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اسماء گرامی

    1) ابوالخیر ابن عبد المجید بنگالی %87.17
    2) مسفرہ بنت یوسف مجاور %85
    3) ثانیہ بنت اقبال بنگالی %85
    4) سدرۃالمنتہیٰ بنت عبدالمتین فراش %83.83
    5) زلفیٰ بانو بنت عبدالرحمان ڈانگی %82.16
    6) محمد آفتاب ابن حسن اسپو %81.16
    7) محمد ریحان ابن حسین ملا %80

    مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے سنہ 2020 ء و 2021 کے گریجویشن میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اسماء گرامی

    1) عبدالمنان ابن مولانا عبدالباری باپو صاحب (BBA)
    2) یاسین ملباری (B.COM)
    3) شاہنواز ڈڈی ( B.COM)
    4) ام صائمہ بنت حافظ بشیر احمد بنگالی (B.E)
    5) عبد المصور ابن جعفر بڈو (B.COM)
    6) شہباز ابن حسین علاوہ (B.E)
    7) محمد انیس ابن سلیمان صاحب (DIPLOMA)
    8) محمد افضل محمد شاہ تڈلیکار (PHARAMEDICAL)

    مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے سنہ 2020 ء و 2021 کے پوسٹ گریجویشن میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اسماء گرامی

    1) محمد ایمن ابن عمر ڈانگی (M.com)
    2) محمد شہباز ابن حافظ عباس دمکار Islamic Banking and fiance
    3) عبد الفتاح ابن محمد باپو صاحب (M.A.(Urdu
    4) سرفراز ابن عبد القادر بنگالی (M.Tech)

    العطار اسپورٹس سینٹر عطار محلہ ، تینگن گنڈی کی طرف سے سنہ 2020 ء و 2021 ء میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے طلباء میں سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر ایوارڈ یافتہ طالب علم

    1) محمد شہباز ابن حافظ عباس دمکار

    العطار اسپورٹس سینٹر عطار محلہ ، تینگن گنڈی کی طرف سے سنہ 2020 ء و 2021 ء میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کی طالبات میں سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر ایوارڈ یافتہ طالبہ

    1) ام صائمہ بنت حافظ بشیر احمد بنگالی

    مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے سنہ 2020 ء و 2021 ء میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کے اسماء گرامی

    1) حافظ معاذ ابن حافظ عباس دمکار

    2) حافظ حنان ابن حافظ شبیر ڈانگی

    مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے سنہ 2020 ء و 2021 ء تکمیل عالمیت کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کے اسماء گرامی

    1) مولوی فواز ابن حسین کاوا
    2) مولوی فرقان ابن حافظ اسحاق ڈانگی

    اظہارخیال کریں

    Please enter your comment!
    Please enter your name here