شیرور میں المبرہ کی طرف سے سیرت النبی کے پروگرام میں شیرور پیمانہ پر شبینہ مکاتب کے مابین بزبان ناخدا ایک مسابقہِ تقارير کا انعقاد

0
1197

رپورٹر : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری

مؤرخہ 28/نومبر 2019 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک سوا نو بجے ( 9:15 ) المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور کی جانب سے بمقام جامع مسجد بلال غوثیہ محلہ شیرور سیرت النبی کے عنوان پر بزبان ناخدا ایک مسابقہِ تقاریر ، شیرور کے شبینہ مکاتب کے مابین مولانا بہاؤالدین صاحب ندوی شیخ جی ، صدر المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور کی زیر صدارت منعقد کیا گیا . جس کے مہمانان خصوصی قوم ناخدا کے محترم جناب مولانا محمد سعود صاحب ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی اور محترم جناب مولانا رضوان صاحب ندوی نستاری تھے .

پروگرام کا آغاز حافظ محمد علی صاحب کافسی کی دلکش تلاوت کلام پاک اور مولانا محمد زبیر ندوی کی محفل کو مسرور کرنے والی نعت پاک سے انہی کی نظامت میں ہوا .

بعد ازاں محترم جناب مولانا مفتی محمد ثاقب صاحب شیروری ، سکریٹری ألمبرہ تنظیم شیرور نے ألمبرہ کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کا استقبال وتعارف پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ذمہ داران جماعت و حاضرین محفل کا بھی پرجوش استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا .

اس کے بعد پروگرام کی ایک اہم کڑی مسابقئہ تقاریر بزبان ناخدا پیش کی گئی جس کے لئے بطور حکم صاحبان محترم جناب مولانا تفسیر صاحب ندوی نائب سکریٹری ألمبرہ اور محترم جناب مولانا رضوان صاحب ندوی مدعو کئے گئے تھے . الحمد للہ دونوں نے ہی اپنی اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دیں .

اس پروگرام میں شبینہ مکاتب کے طلباء نے مختصر عرصہ کی تیاری کے باوجود عمدہ تقاریر پیش کیں .جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوا کہ اگر ہر محلہ کے ذمہ داران اپنے اپنے محلہ کے شبینہ مکاتب کو پورے نظم و نسق کے ساتھ چلائیں گے تو امید ہے کہ یہ نونہالان آگے چل کر معاشرہ میں انقلاب لائیں گے کیونکہ یہی بچے کچھ دنوں پہلے ان دینی معلومات سے عاری تھے لیکن ذمہ داروں کی چند ایام کی محنت کے نتیجہ میں یہ اس پروگرام میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لائق بن گئے . لہذا ضرورت ہے احساس اور فکر کی اور آئندہ کے لئے ان کو ہر پہلو سے تیار کرکے ان کو قومی خدمات کے لائق بنانے کی .

اس پروگرام کے مہمان خصوصی محترم جناب مولانا رضوان صاحب ندوی نے اپنے خیالات کی عکاسی و ترجمانی کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ کے تعلق سے بہت سی باتیں پیش کیں اور اس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی .

اس پروگرام کی قابل تعریف بات یہ تھی کہ اس مسابقہ میں شیرور کی جملہ جماعتوں سے منسلک شبینہ مکاتب کے کل آٹھ بچوں نے شرکت کی تھی کیونکہ ہر شبینہ مکتب سے ایک ایک طالب علم کو منتخب کیا گیا تھا . اس میں پہلا مقام اذھان ابن فضل الرحمن کوتوال ، مساہم شبینہ مکتب مسجد خدیجۃ الکبری آرمے شیرور . اسی طرح دوسرا مقام صوام ابن مولانا اسماعیل صاحب ندوی تاری سلہ ، مساہم شبینہ مکتب جمعہ مسجد عبد اللہ طلائی شیرور اور تیسرا مقام ، نہال ابن محمد حنیف مکڑے ، مساہم شبینہ مکتب جامع مسجد فاطمہ محمد سعید کیسرکوڈی شیرور نے حاصل کیا . لہٰذا ان کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کے علاوہ تمام مساہمین کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازا گیا . اور سبھوں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی .

بعد ازاں مہمان خصوصی محترم جناب مولانا سعود صاحب ندوی سے درخواست کی گئی.آپ نے جید انداز میں اپنے گنجینئہ علوم کو پیش کرتے ہوئے اعلی نصائح پیش کئے.قرآن و احادیث نیز واقعات کی روشنی میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کو اجاگر کیا.اور والدین کی توجہ اپنی اولاد کی عمدہ تربیت پر مبذول کرائی اور قرآن کی تلاوت اور دعاؤں و عبادات کے اہتمام کے ساتھ ساتھ سیرت النبی کے مطالعہ کی ترغیب دی اور غیروں کی تقلید سے اپنے آپ کو بچانے پر زور دیا .

اخیر میں صدارتی کلمات محترم جناب مولانا بہاؤالدین صاحب ندوی ، صدر المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور نے پیش کئے اور اپنے مختصر کلمات میں والدین کو اولاد کی عمدہ تربیت کی ترغیب دی. اور انھیں دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے پر ابھارتے ہوئے معاشرہ کی اصلاح اور اس کی فلاح و بہبودی کے لئے کام کرنے پر زور دیا اور نوجوانوں کو نماز کی پابندی کی ترغیب دی . اور اخیر میں المبرہ کی طرف سے جمیع ذمہ داران جامع مسجد بلال اور نوجوانان غوثیہ محلہ شیرور اور سامعین کا بالخصوص مہمان خاص کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا .

واضح رہے کہ غوثیہ یوتھ اسوسی ایشن شیرور نے ہمارا مالی و جسمانی بھرپور ساتھ دیا . نیز نوجوانان جماعت المسلمین جامع مسجد بلال غوثیہ محلہ شیرور نے اپنا مالی و جسمانی بھرپور ساتھ دیا بالخصوص محترم جناب ابو احمد صاحب شیخ جی سکریٹری جماعت المسلمین مسجد بلال شیرور نے کہ آپ کی کوشش سے ہمیں جلسہ کی اجازت مرحمت ہوئی .

دعا ہے کہ اللہ ہم تمام لوگوں سے دین کا خوب کام لے.اور اسے شرف قبولیت بخشے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here