قوم ناخدا کے تکمیل حفظ کے بعد عصری تعلیم میں بی۔کام اور ایم۔بی۔اے فائنل کے طلباء

0
1854

مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک محترم جناب حافظ حماد بن شبیر ڈانگی ساکن عطار محلہ تینگن گنڈی اور جناب حافظ حذیفہ بن جعفری بنگالی ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی نے اپنی انتھک محنتوں و کاوشوں سے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل میں حفظ قرآن کی تکمیل کے بعدعصری علوم میں بی۔کام فائنل اور ایم۔بی۔اے فائنل میں پہونچ کرایک ایسا مثالی نمونہ پیش کیا ہے جس کی نظیرماضی قریب میں قوم ناخدا کےطلباء میں ملنی مشکل ہے۔ اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو عصری تعلیم میں رکاوٹ سمجھنے والے لوگوں کے نظریہ کی تردیدی مثال پیش کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہےکہ دینی تعلیم کے بعد بھی عصری تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے اور یہ کوئی تعجب خیز بات نہیں ہے۔یہ بات جس طرح دینی تعلیم کی عظمت کواجاگر کر رہی ہے وہیں پر دینی طلباء کی اہمیت و استعدادی قوتوں کو ظاہر کر رہی ہے ۔ کاش ہم اس راز کو سمجھنے کی کوشش کرتے !
امژو زون ٹیم موصوفان کو ان کے والدین سمیت حفظ قرآن کی سعادت کے بعد عصری علوم میں مذکورہ شعبوں کے فائنل میں پہونچنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں مزید دینی وعصری تعلیم کی سعادتوں سے مالا مال فرمائے اور ان سےقوم وملت اور خصوصاً قوم ناخدا کی فلاح و بہبودی کا کام لے آمین۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here