آہ! شاہ فیصل ابن حفظ الرحمان ڈانگی کی اچانک وفات کے سانحہ نے اہلیان تینگن گنڈی کی آنکھوں کو نم کر دیا

0
1401

مؤرخہ 11/دسمبر 2020 ء بروز جمعہ صبح تقریباً سوا گیارہ (11:15am) بجے چوبیس (24) سالہ شاہ فیصل بن حفظ الرحمان ڈانگی ساکن تینگن گنڈی کرکیٹ میچ دیکھ کر اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ سمندر میں غوطہ زنی کے ارادہ سے نکلے تھے تو اسی دوران جب کچھ دور نکل گئے تو تیز بہاؤ کی زد میں آکر  بری طرح پھنس گئے جب انھوں نے اپنے ساتھیوں کو اشارہ کیا تو تمام ساتھیوں نے ان کو بچانے کے لئے آواز لگائی تو کنارہ پر موجود لوگوں نے ان کو بچانے کے لئے رسی تلاش کی تو فی الفور لمبی رسی نہ مل سکی تو اسی پریشانی میں جب تک کہ لوگ ان تک پہنچ پاتے اس وقت تک موصوف نے ااپنے آخری لمحات میں اپنے ہاتھ اوپر کی جانب اٹھائے رکھے اور کچھ ہی لمحات میں وہیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے . اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے . إنا لله و إنا إلیه راجعون .

اس کے بعد ایک کشتی بذریعہ رحمت اللہ عثمانی موصوف کو سمندر سے باہر نکالنے کی غرض سے بھیجی گئی اور ادھر زین الدین احمد ، عبدالمجيد ابو اور الیاس حسن بنگالی کے ساتھ دیگر اور لوگ غریق کی جگہ تک پہنچ کر موصوف کو تلاش کرنے لگے تو اسی دوران الیاس بن حسن بنگالی کے پاؤں سے موصوف ٹکرائے تو انھوں نے اپنے ساتھیوں کو باخبر کیا تو  سبھوں نے غوطہ زن ہو کر ان کو اوپر نکالا تو موصوف میں رمق باقی رہنے کے کچھ آثار نظر نہیں آئے پھر تسلی کے لئے انھیں اسپتال لے جایا گیا تو موصوف کی موت کا یقین کامل ہو گیا اور یہ خبر پورے علاقہ میں تیزی سے پھیل گئی اور ان کے متعلقین رشتہ دار اور چاہنے والوں کی آنکھوں کو نم کرتی چلی گئی .

موصوف ناخدا برادری کی مشہور و معروف شخصیت حافظ عبد القادر صاحب ڈانگی کے رشتہ میں پہلے پوتے اور ان کے سب سے بڑے فرزند ارجمند حفظ الرحمان ڈانگی کے سب سے بڑے فرزند اور محمد علی ڈانگی کے پہلے نواسے ہیں . آپ کا چہرہ ہمیشہ ہنس مک رہتا اور مزاج میں نرمی ہوتی .

میت فی الحال تینگن گنڈی میں مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے ناظم حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی کی رہائش گاہ پر ہے .

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انشاء اللہ آج مؤرخہ 12/دسمبر 2020 ء بروز سنیچر صبح کے وقت مرحوم کے والد صاحب کی دبئی سے روانگی کے بعد صبح نو بجے مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد تینگن میں ادا کی جائے گی اور تینگن گنڈی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی کیونکہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ناخدا مسلم کمیٹی دبئی اور اس کے حالیہ صدر صلاح الدین علی ابو کی کوششوں سے مرحوم کے والد اور ان کے چچا کو مؤرخہ اا/ دسمبر 2020 ء کی رات کا ہوائی جہاز ٹکٹ مل چکا ہے . اللہ تعالیٰ کمیٹی کے ذمہ داران اور اس کے صدر صاحب کی کوششوں کو قبول فرمائے . آمین .

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کے سیئات کو حسنات میں مبدل فرمائے اور ان کے والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے . آمین .

حادثہ سے متعلق ایک اہم انتباہ

اس حادثہ کے مدنظر تینگن گنڈی اور اس کے اطراف والے علاقوں کے لوگوں کو اس بات سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ تینگن گنڈی کی کھاڑی سے بہنے والے پانی کے سبب سے وقتاً فوقتاً کھاڑی اور اس کے ساحل پر مرحوم کولا مظفر بھٹکلی کے تفریحی مقام پر موجود گھر سے کچھ دور تک کے ساحلی فاصلہ تک ، سمندری پانی کے اندرون سے تیز بہاؤ جاری ہوتا ہے جو سمندر کی گہرائی کی طرف نکلتا ہے ، اگر اس بہاؤ میں کوئی شخص پھنس جائے تو وہ اس کے لئے کبھی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ، حالیہ چند سالوں میں اس طرح کے اب تک دسیوں حادث ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ جان لیوا بھی ثابت ہوئے ہیں ، اور اس حقیقت سے زیادہ تر وہی مچھیرے واقف ہیں جو اس ساحلی علاقہ میں زیادہ تر مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہیں .

لہٰذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اس چیز سے اپنے بچوں اور تفریح کے لئے آنے لوگوں سے مل کر اس حقیقت کی جانکاری دیں . اور اہلیان تینگن گنڈی جماعت کے توسط سے وہاں ایک انتباہ کا بڑا بورڈ نصب کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام الناس اور ہمارے بچوں کو اس مصیبت عظمیٰ سے محفوظ کیا جا سکے .

مرحوم کے تعزیت نامہ کے لئے کلک کریں

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here