بھٹکل شمس اسکول کی انوکھی اور اپنی نوعیت کی منفرد تقریب میں ہیڈ بوائے اور کونسل لیڈران کی حلف برداری کی فہرست میں قوم ناخدا کے ایک طالب علم کی شمولیت

0
1730

مؤرخہ /26 شوال المکرم مطابق 10/جولائی 2018 عیسوی بروزمنگل شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل میں نومنتخب وزراءکی اسمبلی وپارلیمنٹی حلف برداری کی تقریب کی طرح ایک تمثیلی انوکھی و رنگا رنگ تقریب جامعہ آباد روڈ پر واقع تربیت اخوان ایجوکیشن سوسائٹی کے ماتحت شمس اسکول بورڈ کے چیرمین محترم جناب قادر میراں صاحب پٹیل کی صدارت میں منعقد ہونے والے پروگرام میں دیکھنے کو ملی جس میں طلبا کے ہیڈ بوائے اور کونسل لیڈران کی انتخابی کاروائی کے بعد ذمہ دار طلباء کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ ان سے اپنی اپنی مختلف ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھانےسے متعلق حلف بھی لیا گیا۔ جس سے پروگرام کی کشش و جاذبیت میں چار چاند لگ گئے

تقریب میں ہیڈ مسٹریس فہمیدہ ڈاٹانے طلباء کےمنتخب لیڈروں کومعزز مہمانان کی موجودگی میں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی نبھانے کا حلف دلایا ۔

تقریب میں محمد رکن الدین کا تقرر بحیثیت ہیڈبوائے ، سیف اللہ خطیب کا بحیثیت نائب ہیڈ بوائے ، عبدالسلام ایس جے کا بحیثیت اسپورٹس لیڈر ، نادراحمد ائیکری کا بحیثیت ڈسپلن لیڈر ، محمد امان ائیکری کا بحیثیت دینیات کلب لیڈر ،عبدالصمدکا بحیثیت اسسٹنٹ لیڈر ، محمد صہیم کے ایم اور محمد عاصم خیال کا بحیثیت لائبریری لیڈر ، ابوبکر سدی باپا کا بحیثیت ایڈیٹوریل سیکشن لیڈر اور قوم ناخدا کے طالب علم ابو الخیر بن عبدالمجید بنگالی ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی بھٹکل کا بحیثیت کلچرل لیڈرانتخاب کیا گیا اور انہیں حلف بھی دلایا گیا ، اسی طرح مختلف ہاوز لیڈروں کو بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا حلف دلایا گیا۔

اسٹیج پر موجود مہمانان نے طلباء کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا آج برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے لہذاہمیں بھی اسی رفتار کے ساتھ ترقی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور استعمال کرنے کے لئےگوگل سے مدد لینی ہوگی۔اور اپنے آپ کو مختلف قسم کے علوم و فنون کے حصول اور قائدانہ صلاحیتوں کو پیدا کرنے میں مایوسی کا شکار ہونے سے بچانا ہوگا۔

ناخدا برادری کی امژو زون ویب سائٹ ٹیم ابوالخیر بن عبدالمجید بنگالی کو تمام طلباء سمیت انکے قائدانہ رول کی حلف برداری کو سراہتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ سے دعا گو ہے کہ وہ انھیں اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرما کر مزید ترقی کی راہ پر گامزن فرمائے ۔آمین یا رب العالمین۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here