العطار اسپورٹس سینٹر کا حمدیہ و نعتیہ مسابقہ

0
1751

               امژو نیوز بڑی خوشی ومسرت کے ساتھ اپنے قارئین کو اس بات کی اطلاع دیتا ہے کہ  ‘‘ العطار اسپورٹس سینٹر ’’ عطار محلہ تینگن گنڈی  ، ہیبلے ، بھٹکل مسجدِ عطار کی انتظامیہ کمیٹی کے اشتراک سے ‘‘ مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی’’سے منسلک تمام محلو ں کے پانچ اسپورٹس سینٹروں کے مابین ایک حمدیہ و نعتیہ مسابقہ ، انشاء اللہ 15/ مارچ  2018 ء   بروز جمعرات بعدِ نمازِ عشاء 9/ بجے بمقام عطار محلہ گراؤنڈ منعقد کرنے جارہا ہے ۔جس میں دو گروپ ہوں گے علیا گروپ  کے نعتیہ مقابلہ میں پچیس سال سے زائد عمر  کے اور سفلٰی  کے حمدیہ مسابقہ میں پندرہ سال سے کم عمر کے مساہمین ہوں گے۔

                لہذا آپ حضرات سے  پروگرام کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے ۔

شرائطِ مسابقہ

  • یہ مسابقہ صرف مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک محلوں کے پانچ مشہور اسپورٹس سینٹروں کے مابین ہوگا ۔
  • اس میں علیا اور سفلٰی دو گروپ  ہوں گےعلیا میں نعتیہ اور سفلٰی میں حمدیہ مقابلہ ہوگا ۔
  • ہر اسپورٹس سینٹر کی جانب سے ہر ایک گروپ میں دو دو  مساہمین حصہ لے سکیں گے ۔
  • سفلٰی گروپ میں پندرہ سال سے کم عمر والے تمام مساہمین کو مسابقہ حمد میں شرکت کی اجازت ہوگی ۔
  • علیا گروپ میں صرف پچیس سال سے زائد عمر  کے لوگوں کو ہی  نعتیہ مسابقہ میں شرکت کی اجازت ہوگی البتہ دینی و عصری اسکولوں کے اساتذہ اسی طرح ائمہ مساجد اور حفاظ و علماء کو اس گروپ کے مسابقہ میں شرکت کی قطعاً اجازت نہیں ہو گی ۔
  • کسی بھی مساہم کو اپنے محلہ کے علاوہ دوسرے محلوں کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی ۔
  • ہر مساہم کو اپنی منتخب کردہ حمد یا نعت مکررات سے بچانے کے لئے  انتظامیہ کمیٹی  کے سامنے پیش کرنا ضروری ہوگا
  • شرکیہ اشعار پر مشتمل نعتیں  ناقابل قبول ہوں گی
  • ہر مساہم کو اپنا فارم اپنی منتخب کردہ حمد یا نعت کے ساتھ 10/مارچ 2018 ء تک پہونچانا ضروری ہوگا بصورت دیگر فارم مسترد کیا جا سکتا ہے ۔
  • ہر مساہم کو مسابقہ کے دن سفید ٹوپی اور سفید کرتہ یا پاجامہ پہننا لازمی ہوگا ۔
  • ہر مساہم کو پانچ منٹ کے اندر اپنی حمد یا نعت پیش کرنا لازمی ہوگا ۔البتہ چار منٹ کے بعد تنبیہ کے لئے پہلی گھنٹی بجائی جائے گی ۔
  • ہر مساہم کو اتظامیہ کی ہنگامی طور پر نافذ کی جانے والی شرائط کو ماننا لازمی ہوگا ۔

نوٹ : تمام مساہمین کو تشجیعی انعامات سےنوازا جائیگا ۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here