اقرأ انگلش میڈیم ہائی اسکول مرڈیشور میں سب سے پہلے ” وقارِ اقرأ ” کا ایوارڈ حاصل کرنے والے جنوبی ہند کی ناخدا برادری کے سب سے پہلے طالب علم

1
1920

ناخدا محلہ مرڈیشور جنوبی ہند کی قوم ناخدا کی ایک قدیم بستی ہے جو جنوبی ہندوستان میں بحر عرب کے کنارہ عین ساحل پر واقع ہے . یہاں کے باشندوں کا اصل آبائی پیشہ بادبانی جہاز رانی و جہاز سازی تھا جو بیسویں صدی عیسوی کے اواخر میں آمد و رفت کے مشینی ذرائع کے بعد ماہیگیری پیشہ میں تبدیل ہو گیا ہے . لہذا اب بھی یہاں کے اکثر باشندے اسی پیشہ سے تعلق رکھتے ہیں .

تفصیل کے لئے کلک کریں مولانا ابراہیم فردوسی ندوی کا تفصیلی مضمون بعنوان جنوبی ہند کی قوم ناخدا کا ایک سرسری جائزہ و تعارف

الاشقان اسی ناخدا محلہ مرڈیشور کے ایک ایسے ہونہار اور قابل فخر طالب علم ہیں جنھوں نے اپنی تعلیمی دلچسپی سے اپنے محلہ کے طلباء و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ ناخدا برادری کے طلباء بھی تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر اپنی قوم کی فلاح و بہبودی کے لئے مفید اور کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں .

چونکہ اس محلہ میں تعلیمی رجحان اتنا زیادہ نہیں پایا جاتا جتنا کہ دور حاضر کے اعتبار سے ہونا چاہئے ، خواہ وہ دینی اعتبار سے ہو یا دنیوی . ان حالات میں موصوف کی دوران تعلیم ہر سال امتیازی کامیابی ناخدا محلہ مرڈیشور اور پوری ناخدا برادری کے طلباء وطالبات کے لئے اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ حالات کتنے ہی ناسازگار ہوں ، تو اس کو سازگار بنانا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا بلکہ اپنے اندر کچھ کر گذرنے کا حوصلہ ہی اصل ہتھیار ہوتا ہے . موصوف کو بھی دوران تعلیم کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے مشفق اساتذہ کرام اور والدین کی سرپرستی و ہمدردی نے ان کو آسان بنانے میں اپنا اہم رول ادا کیا . جس کے نتیجہ میں انھوں نے اکیسویں صدی عیسوی میں ناخدا محلہ مرڈیشور پیمانہ پر SSLC میں سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا اور اپنے اسکول لیول پر بھی سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کی .

آپ کا اسم گرامی الاشقان ، والد صاحب کا نام حسن اور کنبہ یعنی خاندان کا نام بابو ہے .

آپ کی پیدائش ریاست کرناٹکا کے ضلع کاروار کے شہر بھٹکل کے علاقہ ناخدا محلہ مرڈیشور میں 6/نومبر 2001 ء کو ہوئی .

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز سنہ 2006 ء سے کیا اور LKG تا میٹرک یعنی SSLC تک کی تعلیم ” اقرأ انگلش میڈیم ہائی اسکول ” مرڈیشور میں حاصل کی اور ہر سال پچاسی فیصد سے بھی زائد نمبرات سے امتیازی کامیابی حاصل کرتے رہے اور سنہ 2018 ء کے SSLC کے امتحانات میں ٪91.84 فیصد سے کامیابی حاصل کر کے اپنے درجہ کے طلباء میں سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کا شرف حاصل کیا .

یہی وجہ تھی کہ آپ نے اقرأ انگلش میڈیم ہائی اسکول مرڈیشور میں ” وقارِ اقرأ ” کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ، اور اس اسکول کی اپنی تاریخ میں سب سے پہلے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے جنوبی ہند کی قوم ناخدا کے سب سے پہلے طالب علم میں اپنا نام شامل کر لیا .

بعد ازاں آپ نے سنہ 2018 ء میں PUC کی تعلیم کے لئے اپنا داخلہ RNS PU COLLEGE MURDESHWAR کے شعبہ سائنس میں لیا اور وہاں بھی امتیازی کامیابی حاصل کرتے رہے اور اس کے فائنل ایئر میں ٪93.13 فیصد سے کامیابی حاصل کرکے امسال سنہ 2020 ء میں PU SCIENCE کے فائنل ایئر میں پوری ناخدا برادری پیمانہ پر سب سے زیادہ فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم میں اپنا نام شامل کر لیا اور اپنے والدین اور اہلیان بستی کا نام روشن کیا .

جب امژو زون ویب سائٹ کے رپورٹر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا راز معلوم کرنے کی کوشش کی تو موصوف کا کہنا تھا کہ وہ ہر روز اپنی پڑھائی کی فکر میں لگے رہتے اور زیادہ تر صبح اور شام کے وقت پڑھائی کرتے اور جب بھی پڑھائی کرتے تو اپنا دل لگا کر کرتے تاکہ وہ ہر روز اپنے اسباق بآسانی سمجھ سکیں اور ان کی یہ محنت آئندہ کے تعلیمی ایام میں بھی ان کے کام آ سکے .

امژو زون ٹیم موصوف کی علمی میدان میں ترقی کو سراہتے ہوئے انھیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور  اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں مزید علمی میدان میں ترقی عطا فرمائے اور ان کا شمار مستقبل میں قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے والے افراد میں فرمائے . آمین .

مزید تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

1 تبصرہ

Leave a Reply to محمدالیاس کالو جواب منسوخ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here