شیرور میں ایک خصوصی اجتماع کے انعقاد سے علماء کرام کی آمد اور لوگوں کا جم غفیر

0
1518

تفصیلی رپورٹ : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری ،  مدرس مدرسہ مفتاح العلوم شیرور.

یہ بات اہل شیرور کے لئے بڑی خوش نصیبی اور نیک بختی کی ہے کہ شہر بھٹکل کا ایک روزہ مرڈیشور سے لے کر بیندور تک کے سنہرہ تبلیغی جوڑ کا انعقاد بمقام شیرور کی مشہور و معروف ” جامع مسجد عبد اللہ طلائی ” کیا گیا.جس میں اہل بھٹکل ، تینگن گنڈی اور شیرور کے علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی . اسی طرح شیرور کی عوام نے بھی کثیر تعداد میں مختلف محلوں سے شرکت کی . اس اجتماع میں مینگلور کے علماء کرام کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جنھوں نے عوام الناس سے پُر زور خطاب کیا . نیز علماء بھٹکل نے بھی اپنے مواعظ حسنہ سے سامعین کے دلوں میں فکر آخرت پیدا کرنے کی کوشش کی .

یہ اجتماع مؤرخہ 20/جولائی 2019 ء بروز سنیچر کی عصر سے لے کر اتوار کے دن تقریباً ظہر کے تین بجے تک چلتا رہا جس میں الحمدللہ عوام کی کثیر تعداد نے رات میں قیام بھی کیا اور اجتماع میں کی گئی مختلف علماء کرام کی تقاریر کو یکسوئی کے ساتھ سماعت بھی فرمایا.

اجتماع میں شریک مہمانانِ خصوصی نے قرآن و احادیث ، واقعات و تجربات اور تاریخ کی روشنی میں اپنی بات عوام کے سامنے پوری وضاحت کے ساتھ رکھی . بالخصوص ایمان و یقین اور اپنی اصلاح اور اچھے اعمال کی ترغیب دی اور اسلام کا تعارف بہتر سے بہتر انداز میں پییش کرنے کی کوشش کی اسی طرح اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سمیت صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی حیات طیبہ و خدمات کو بھی مد نظر رکھنے کی ترغیب دی . جسے سن کر مجلس میں شریک تمام لوگوں پر بہت گہرا اثر پڑا اور بہت ساروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہو گئیں .

اس اجتماع میں جمیع علماء کرام تینگن گنڈی و شیرور کے لئے مدرسہ مفتاح العلوم نزد عبداللہ طلائی ایک اہم نشست رکھی گئی تھی جس میں محترم جناب مولانا یونس صاحب ندوی بھٹکلی نے علماء سے پر زور خطاب کیا اور علماء سے قرآن ، احادیث ، واقعات اور تبلیغی دینی و دعوتی کارگذاریوں کی روشنی میں بہت مفید باتیں پیش کیں اور علماء کی اہمیت معنویت اور ذمہ داریوں کو سمجھا کر انبیاء کے مشن پر ابھارا اور دین کی تبلیغ کے لئے عوام الناس میں جم کر کام کرنے کی ترغیب دی .

الحمدللہ یہ اجتماع مجموعی اعتبار سے امید سے زیادہ کامیاب رہا .

اللہ سے دعا یے کہ وہ اس اجتماع کو پورے شیرور اور پورے عالم کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور معاشرہ میں پائے جانے والی برائیوں کے محرکات کے ازالہ کا سبب بنائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here