اہلیان شیرور کی مین مارکیٹ کی دوکان ” منی دبئی mini Dubai میں چوری کی واردات

0
1626

رپورٹر : ریاض کاوا شیروری

مؤرخہ 24/اپریل 2020 ء بروز جمعہ یکم رمضان المبارک کی رات اہلیان شیرور کی مین مارکیٹ کی دوکان ” منی دبئی mini Dubai ” میں چوروں نے توڑ پھوڑ کر کے دوکان لوٹ لی ہے .

اندازہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں لوگوں کی ہلچل نہ رہنے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے یہ گھناؤنی حرکت کی ہے اس واردات کی ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر کنداپور کے پاس درج کی گئی ہے ، اس کے تخمینہ کے مطابق تقریباً 47/ہزار روپے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے .

لیکن چوروں کی تصویر فی الحال CC کیمرہ میں قید ہو چکی ہے اور کنداپور پولیس نے دوکان کا معائنہ کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے اب تک دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے .

نوٹ : امژو زون ویب سائٹ کے تمام ناخدا قارئین سے درخواست ہے کہ اگر کوئی ہمارے ویب سائٹ کے لنک گروپ میں شامل ہونا چاہے تو وہ اپنا واٹساپ نمبر ، اپنا اور اپنے والد و خاندان کے نام کے ساتھ اپنے محلہ اور گاؤں کا نام درج ذیل واتساپ نمبر پر بھیج سکتا ہے . جس پر آپ کو ہر نئے پوسٹ کی لنک ارسال کی جاتی رہے گی .

ثناءاللہ فردوس نگر تینگن گنڈی

0096892020775

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here