جناب بڈو شمس الدین انتقال کر گئے

    0
    1394

    آہ! شیرور اپنی ایک عظیم شخصیت الحاج ماسٹر بڈو شمس الدین صاحب سے محروم ہو گیا .

    رپورٹر : ریاض کاوا شیروری

    مؤرخہ 29/مئی 2021 ء مطابق 17/شوال المکرم 1442 ھ بروز سنیچر ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن شیرور کے صدر جناب ماسٹر بڈو شمس الدین صاحب مینگلور ہسپتال میں چل بسے . انا لله وانا الیه راجعون .

    موصوف کی طبیعت تقریبا ایک ہفتہ سے سے ناساز چل رہی تھی جس کی وجہ سے انھیں مینگلور کے ایم سی ( KMC ) ہسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا .

    موصوف تیسری بار NWA کے پریسیڈنٹ چنے گئے تھے اور قوم ناخدا کی علمی میدان میں ترقی کے لئے بہت فکرمند اور کوشاں رہتے تھے .

    اس کے علاوہ آپ مدرسہ مفتاح العلوم ہڈون کونے شیرور کے بھی صدر تھے ، آپ کا شمار ناخدا برادری شیرور میں ایک معزز اور باوقار شخصیت میں ہوتا ہے ، لیکن ہائے افسوس! NWA اپنے ایک عظیم رہبر سے محروم ہو گیا ، اور اپنی آنکھوں کو نم کر کے یہ کہنے پر مجبور ہوگیا .

    پھول سا چہرہ مرجھا گیا
    وہ علم کا ستارہ ڈوب گیا

    موصوف قوم ناخدا کے ایک مخلص خدمت گذار تھے آپ کی ہمیشہ یہ آرزو رہی کہ قوم کے طلباء تعلیمی میدانوں میں ترقی کریں اور ہماری قوم کا مستقبل روشن کرنے کے قابل بنیں جس کے لئے وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے . آپ فرائض و نوافل کے بڑے پابند تھے چاہے آندھی ہو یا طوفان ہر حال میں مسجد پہنچ کر نماز ادا کرنے کی کوشش فرماتے . آپ نے اپنی زندگی کے بیشتر ایام اپنے محلہ کی مسجد اور مدرسہ کی خدمت میں گذارے ، رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں مسجد اور مدرسہ کی وصولی کے لئے بذات خود نکلتے چاہے بارش کا موسم ہو یا گرمی کا . اسی طرح آپ دینی مجالس میں شرکت کا اہتمام کرتے اور ان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے .

    دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے . إن کی سیئات کو حسنات میں مبدل فرمائے ، إن کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے ، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے . آمین .

    نوٹ : انشاء اللہ مولانا محمد زبیر ندوی شیروری کے قلم سے موصوف کی تفصیلی و دستاویزی رپورٹ بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے . 

    اظہارخیال کریں

    Please enter your comment!
    Please enter your name here