جامع مسجد عبد اللہ طلائی شیرور میں پندرہ سالہ خدمات پر شال پوشی اور تہنیتی پروگرام کا انعقاد

0
2670

رپورٹر : محمد زبیر ندوی شیروری

مؤرخہ 9/اگست 2019 ء بروز جمعہ ، بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد عبداللہ طلائی شیرور ، پندرہ سالہ خدمات انجام دینے والی دو اہم شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں ایک اعزازی و تہنیتی پروگرام ، محترم جناب ابوبکر صاحب بڑجی ، صدر جماعت المسلمین جامع مسجد عبداللہ طلائی شیرور کی زیر صدارت اور استاد مدرسہ مفتاح العلوم شیرور ، مولانا محمد زبیر صاحب ندوی شیروری کی نظامت میں منعقد ہوا .

پروگرام کا آغاز محمد افلح ابن اسحاق الجی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا .جس سے سامعین کے قلوب و اذہان ربانی کلام کی خوشبوؤں سے معطر ہو گئے . بعد ازاں رب کائنات کی توصیف و تحمید میں حمدیہ کلام پیش کرنے کے لئے محترم جناب مولانا محمد زبیر صاحب ندوی شیروری کو آواز دی گئی تو انھوں نے حمدیہ کلام پیش کیا جس سے عوام الناس کے دل مسرور و مخمور ہوئے . اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی مدحت میں تشنہ جذبات کو سیراب کرنے کے لئے عصری اسکول کے طالب علم ، جناب سعود ابن حنیف بواجی کو دعوت سخن دی گئی .انھوں نے اپنی سریلی و دلکش آواز سے لوگوں کے دل جیت لئے اور محفل خوشی و مسرت سے جھوم اٹھی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے فروزاں ہوگئ .

بعد ازاں تمام اراکین جماعت المسلمین جامع مسجد عبداللہ طلائی کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا . بالخصوص جماعت المسلمین عبداللہ طلائی کے سابق صدر ، محترم جناب الحاج حسين صاحب مامدو اور مدرسہ مفتاح العلوم شیرور کے صدر محترم جناب الحاج ماسٹر شمس الدین صاحب کو . اور جمیع مہمانان و حاضرین محفل کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خیر مقدم کیا گیا .

اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد محترم جناب حسین صاحب مامدو ، سابق صدر جماعت المسلمین جامع مسجد عبد اللہ طلائی شیرور کی پندرہ سالہ صدارتی عہدہ پر فائز رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے کر صدر کے عہدہ سے سبکدوش ہونا تھا . اور اسی طرح ان کے ساتھ ایک اور شخصیت ، محترم جناب الحاج ماسٹر شمس الدین صاحب بڈو کا سولہ سالہ جماعت ہذا کی کمیٹی میں رہ کر اپنی خدمات انجام دینا تھا اور اس کے اعتراف میں جماعت کی طرف سے ان کے اعزاز میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے شال پوشی کرنی تھی .

موصوف ماسٹر شمس الدین صاحب بڈو مدرسہ مفتاح العلوم شیرور اور NWA یعنی ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں ہیں . آپ بیک وقت جماعت و مدرسہ کے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ شیرور کے اسکو ل میں بھی ایک ذمہ دار شخصیت کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں . لہذا یہ اور ان جیسی دیگر خصوصیات کو سراہنے کے لئے ان کو بھی اس شال پوشی و تہنیتی پروگرام میں بطور خاص مدعو کیا گیا تھا .

اس جلسہ میں بطور مہمان خصوصی محترم جناب مولانا بہاؤالدین صاحب ندوی ، صدر المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور کو مدعو کیا گیا تھا .

جلسہ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے سب سے پہلے علماء کرام کو اپنے اپنے خیالات کی عکاسی و ترجمانی اور اظہار خیال کا موقعہ دیا گیا اور اس کے لئے محترم جناب مولانا بہاوالدین صاحب ندوی مہتمم مدرسہ رونق الاسلام و صدر المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور کو مدعو کیا گیا . آپ نے اپنے تاثرات میں اس پروگرام کی شال پوشی کی جانے والی دونوں شخصیات ، محترم جناب الحاج حسین صاحب مامدو سابق صدر جماعت المسلمین جامع مسجد عبد اللہ طلائی شیرور اور اسی طرح محترم جناب الحاج ماسٹر شمس الدین صاحب رکن جماعت ھذا و صدر مدرسہ مفتاح العلوم شیرور کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کے پس منظر میں احادیث کی روشنی میں بہت سی علمی باتیں سامعین کے سامنے پیش کیں اور ان کی کاوشوں ، کارفرمائیوں اور اہم اہم گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کی پندرہ و سولہ سالہ زندگی کو عوام الناس کے لئے باعث عبرت آور مثالی زندگی قرار دیا نیز ان کے تجربات سے استفادہ کی ترغیب دی.اور ان کی خدمات کو وقت کی ایک ضرورت قرار دیا . مزید ان کے اخلاق و اوصاف کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں المبرہ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور کی جانب سے مبارک باد پیش کی.اور دعائیہ کلمات پر اپنی بات ختم کی .

مہمان خصوصی کے تأثرات کے بعد محترم جناب حبیب اللہ صاحب رحمان شیرور کو دعوت دی گئی تو آپ نے اپنے خیالات و تآثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اخلاق و اہتمام پر گفتگو کی . اور انھیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاعیہ کلمات پر اپنی بات ختم کی .

بعد ازاں محترم جناب ماسٹر ابراھیم صاحب مامدو سکریٹری NWA نے اپنے اظہار خیال میں بے شمار قیمتی باتیں گوش گذار کیں اور بہت سی مفید باتوں سے آگاہ کیا . نیز ان دونوں کی خدمات کو جماعت ہذا اور معاشرہ کیلئے تجربات و علمی معلومات کا بہترین سرمایہ کہا اور اس سے ہر چھوٹے بڑے مسائل میں استفادہ کی ترغیب دی اور آخر میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کمات پر اپنی جگہ لی .

اسی طرح جماعت ہذا سے منسلک آج سے تقریباً بیس سال قبل ” نیاس ” نامی کمیٹی جو علماء ، نوجوان اور تجربہ کار و عمر رسیدہ تجربہ افراد پر مشتمل ہے اور ان کا مشغلہ جماعت ہذا اور مدرسہ کے جملہ مسائل میں اپنا تعاون پیش کرنا ہے . اسی کی نمائندگی کرتے ہوئے محترم جناب مدثر صاحب صدر ” نیاس ” کمیٹی نے اپنے تاثرات پیش کئے . اور سبھوں کی طرف سے بدھائی اور دلی مبارکباد پیش کی . اور کلمات تشکر پر اپنی جگہ لی .

اسی اثنا یہ بات بھی سامنے آئی کہ جماعت ہذا کے قیام پر اب تک تقریبا پچیس سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے . لہذا اس کے جمیع سابق ذمہ داران اور موجودہ ذمہ داران کے اسماء گرامی اور ان کی تمام خدمات کو مختصراً پیش کیا جائے . اور اب تک کی کاوشوں کو سرسری طور پر بیان کیا جائے تو اس کے لئے سابق سکریٹری جماعت ہذا محترم جناب انجینئر محسن صاحب ابن قاسم بواجی کو مدعو کیا گیا جو کہ تیرہ سال تک سکریٹری کے عہدہ پر فائز رہے .اور اب موجودہ کمیٹی کے محاسب بھی ہیں .

موصوف نے اہم اہم گوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سابقہ اور حالیہ جملہ عہدیداران و ممبران کی خدمات کے تعلق سے مختلف باتوں کو سامعین کے سامنے پیش کرنے کی جید کوشش کی . اور مرحومین کے حق میں مغفرت کی دعا فرمائی تو سامعین ان کے اظہار خیال سے بے انتہا خوش ہوئے اور انھیں دعائیں دیں .

اس پروگرام میں محترم جناب حسین صاحب مامدو اور محترم جناب الحاج ماسٹر شمس الدین صاحب بڈو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں جماعت ہذا کی جانب سے اس کے موجودہ صدر و نائب صدر کے ہاتھوں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی گئی اور انعامات سے بھی نوازا گیا . اسی طرح ” نیاس ” کمیٹی کی جانب سے بھی موصوفان و دیگر مہمانان کی خدمت میں مومینٹو پیش کئے گئے .

محترم جناب مولانا حافظ تفسیر صاحب الجی شیروری استاذ جامعہ نے بہترین انداز میں سپاس ناموں کو تیار کر کے ہماری خوشیوں کو دوبالا کیا . لہذا انھیں بھی اعزازا خصوصی انعام سے نوازتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازا گیا .

اس محفل کے مہمان خاص محترم جناب مولانا جاوید صاحب ندوی شیروری سابق امام و خطیب و سابق استاذ مدرسہ مفتاح العلوم شیروری کو بھی ان کی پانچ سالہ خدمات پر خصوصی انعام سے نوازا گیا اور آپ کی خدمت میں جماعت و مدرسہ ہذا اور نیاس کمیٹی کی جانب سے کلمات تشکر پیش کئے گئے .

اس پروگرام میں بہتوں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے.اور دعائیہ کلمات کے ساتھ کلمات تشکر ادا کئے .

پروگرام کے اخیر میں جمیع مہمانوں اور حاضرین مجلس کے سامنے کلمات تشکر پیش کئےگئے .الحمدللہ مجموعی اعتبار سے پروگرام بہت کامیاب کامیاب رہا . الحمد للہ علی ذالک .

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو باعث خیر و برکت بنائے اور دینی و فلاحی خدمات انجام دینے والوں کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here