اہلیان شیرور میں چالیس سالہ قبل تعمیر کی گئی پرانی سڑک کو نئی سڑک بنانے کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے آغاز پر خوشی کا سماں

0
1326

رپورٹر : ریاض کاوا

مؤرخہ 21/نومبر 2019 ء بروز جمعرات اہلیان شیرور کی چالیس سالہ قبل کی ہاڈون کونے شیرور کی پرانی بنیادی سڑک کی منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر نو کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کا آغاز ہو چکا ہے . حالانکہ اس کا افتتاحی پروگرام تقریباً ایک ماہ قبل ہو چکا تھا .

یہ وہ دیرینہ خواہش تھی جس کی تکمیل کے لئے اہلیان شیرور اور اس کے ذمہ داروں نے اپنے غیر مسلم برادران شیرور کے ساتھ مل کر پچھلے دو تین سالوں سے لمبے عرصہ تک مسلسل کوششیں حکومتی پیمانہ پر جاری رکھی ہوئی تھیں اور اس مانگ کو لے کر ایم ایل اے انتخابات کے موقعہ پر ” No road No vote ” کا نعرہ بھی بلند کیا گیا تھا . اس دوران مختلف اسٹرائکس بھی وقتاً فوقتاً ہوتے رہے ، جس میں SDPI یعنی سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا بھی بھرپور تعاون رہا ، اور ایم ایل اے سے بھی گفت و شنید اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہا اور  اس کی تکمیلی کارروائی پر مختلف ناحیوں سے زور دیا جاتا رہا جس کے نتیجہ میں محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہلیان شیرور اور اس کے ذمہ داران کی ایک طویل مدت تک اپنی کوششوں کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے نتیجہ میں خدا خدا کر کے مؤرخہ 21/نومبر 2019 ء کو ان کے دیرینہ خواب کی تعبیر مکمل ہو گئی اور اس کے پہلے مرحلہ کے کاموں کا آغاز بھی باقاعدہ طور پر شروع کیا جا چکا ہے . وللہ الحمد والشكر علی ذالک .

اس سڑک کا شمار شیرور کی مرکزی سڑک میں ہوتا ہے جو اس کے مختلف مدارس و مساجد ، مختلف مندروں و سرکاری اسکولوں اور شیرور کے اصل اور قدیم ناخدا محلہ شیرور کو نیشنل ہائیوے 66 سے ملانے میں مدد دیتی ہے .

اس کے پہلے مرحلہ میں شیرور کے مارکیٹ سے لیکر ہاڈون کونے شیرور کے گورنمنٹ اسکول تک ایک کشادہ سڑک بنائی جائے گی جس کی چوڑائی ساڑھے چودہ فٹ اور موٹائی ساڑھے چھ انچ ہوگی جس کے لئے نصف کروڑ یعنی پچاس لاکھ روپیوں کی ایک بھاری رقم کی لاگت آئے گی جس کی بھرپائی اقلیتی طبقات یعنی مائنیروٹی سماجوں کے فنڈ سے پچیس لاکھ اور ایم ایل اے مسٹر شُو کمار شٹی کے توسط سے پچیس لاکھ روپیوں سے کی جائے گی ، جس کے لئے اہلیان شیرور اور جملہ ذمہ داروں نے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک مستحسن اقدام قرار دیا ہے اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور مستقل میں مزید اس طرح کے کاموں میں اہلیان شیرور کا تعاون کرنے کی امید ظاہر کی ہے .

اس تحریک کے درپردہ NWA شیرور کے گلف ممبران کا بھی ایک اہم رول رہا ہے جسے اہلیان شیرور انشاء اللہ ضرور یاد رکھیں گے .

واضح رہے کہ اہلیان شیرور کے اس اقدام سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ اگر کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہونچانا ہو تو سب سے پہلے اس کی تکمیل کا عزم مصمم کیا جائے ، اس کی تکمیل تک اپنے آپ کو مایوسی کا شکار ہونے سے بچایا جائے اور اس کے لئے اپنی تمام تر ممکنہ کوششوں اور مسلسل جدوجہد کو جاری رکھا جائے تو یقیناً کامیابی ہمارے قدم چوم سکتی ہے . جس کی ایک ادنیٰ مثال اہلیان شیرور نے شیرور کی مرکزی پرانی سڑک کی تعمیر میں مسلسل دو تین سال کی کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کر کے پیش کی ہے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here