ناخدائی زبان میں پائے جانے والی چند مشہور ضرب الامثال

0
1458

مرتب : ابوبکر صدیق بن عبدالمجيد، ساکن فردوس نگر ، تینگن گنڈی .

گادی جمع گادیو = ضرب المثل

1) کیر محنت کھا نعمت ، کیر سستی کھا ماتی ( کر محنت کھا نعمت )
2) پوٹ بھرلیار حمبر کڑو ( کوئی چیز کھاتے یا پیتے وقت بیجا اعتراض کرنے والے کے خلاف اپنا اعتراض جتاتے وقت )
3) وھانیلا لاگلیلیا زھڑون زاتے ، نا نصبالا لاگلیلیا زھڑے نای ( نصیب اپنا اپنا )
4) بھوکتیلو کترو کیندوا پن ژاوے نای ( کسی کام کے کر گذرنے کی استطاعت نہ ہونے پر دھمکیوں سے اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کرنے والے کو عار و شرم دلاتے وقت )
5) داڑھی چے کیس ایسوس پکلیت نای ( کسی کام میں اپنے تجربات کی اہمیت جتاتے وقت )
6) ہندر مرلیار بھزولا میٹ نای ( حیثیت سے زیادہ باتیں کرتے وقت )
7) دریا چیا پانیالا پن اوٹ نا بھرتی اشے ( کسی چیز کی کمی کی شکایت کرتے وقت )
8) صبرے ژو دریا مٹو اشے ( صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے )
9) اپون بلیلیس چار پای ( دوسروں کی باتوں کو نظر انداز کر کے اپنی بڑائی جتاتے وقت )
10) کای زائلیار ہم بڑا ( ہر کام میں خود اپنی ہی بڑائی جتانے والے شخص کی ملامت کرتے وقت )
11) کموژا جھیٹ نای ، باتو مٹے مٹے ( محنت کم اور زیادہ باتیں بنانے والے شخص کی ملامت کرتے وقت )
12) شیناژو کیڑو شیناتوس رہوے نای ، ورتی ایتے ( کسی شخص کی برائی کو نظر انداز کرتے وقت )
13) نیند آئلیار ہاتری ناکا ، نا بھوک لاگلیار ژاکولا ناکا ( کسی کام میں حیلے بہانے کرنے والے شخص کو ملامت کرتے وقت )
14) ہاتری ایتلے پای پکروژا ( استطاعت کے بقدر ہی کام کرنا )
15) إماما پہلو رکعت باندھوژا ( انجام سے پہلے ہی کچھ کہنا )
16) جیبیلا لاگلیلا گوڑ ، رانڈیا ژو پوتس ژور
17) اللہ دیون پن آزمیتے ، نا گھیون پن ( کسی نعمت کے زائل ہونے پر افسوس یا حیرت و تعجب کا اظہار کرنے کے لئے )
18) بھومبی ژو نر سوکھلوئے نای ، نا باتو مٹے مٹے ( چھوٹا منھ بڑی بات )
19) گھے سوری مار پوٹار ( جذباتی بن کر کوئی کام کرنا )
20) جیبیلا کاٹو نای ( بلا سوچے سمجھے کچھ کہنا )
21) اسلیار توپاشی ، ناتلیار اپاشی ( خوشحالی میں عیاشی اور تنگدستی میں لاچاری )
22) چمبور اسلیار وزھیلا برگال نای ( باکمال کے لئے ہنر کی کمی نہیں )
23) کان کاپلیلیا کتریا وزا ایکوژا ( خاموشی سے سننا )

24) مرلیلی کومڑی آگیلا بھوے نای ( کسی کام کو کر گذرنے والا اس راہ کی مصیبتوں سے نہیں گھبراتا )

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here