الف اور ٹے سے شروع ہونے والے چند ناخدائی الفاظ کا مجموعہ مع اردو معانی و مفاہیم

0
1752

از : مولانا ابراہیم فردوسی ندوی

آ / ٹ

  • آٹھ : آٹه‍ كا عدد
  • آٹھ آنے : نصف روپیہ

ا / ٹ

  • اَٹاپنی گھالوژا : گھیرنا یا گھیراؤ ڈالنا ، محصور کرنا
  • اَٹاپوژا : قابو میں آنا
  • اَٹَّر جمع اٹرو : کٹھل کی گٹھلی
  • اَٹکوژا : ٹھوکر کھانا یا لگنا ، ٹکرانا
  • اَٹکَوژا : ٹکرانا ، دے مارنا ، کسی چیز کو کسی چیز سے مربوط کرنا یا باندھنا
  • اٹو : چھلنی سلیٹ یا دف وغیرہ کا فریم ، کڑا ، حلقہ ، کسی چیز کے اطراف کا بنیادی حصہ ( شلیٹا ژو اٹو ، گارنیا ژو اٹو ، جھلیا ژو آٹو وغیرہ )
  • اٹھرہ : اٹھارہ کا عدد
  • اُٹُھوژا : اٹھنا ، بیدار ہونا
  • اُٹَھوژا : اٹھانا ، بیدار کرنا
  • اَٹّی جمع اَٹِیو : ڈھیر ، انبار
  • آٹی ماروژا : تہہ بہ تہہ جمع کرنا ، انبار لگانا ، ڈھیر لگانا
  • اٹھاویس : اٹھائیس کا عدد
  • اٹھاون : اٹھاون کا عدد
  • اٹہتر : اٹہتر کا عدد
  • اٹھاسی : اٹھاسی کا عدد
  • اٹھانوے : اٹھانوے کا عدد
  • اَٹَک مَٹَک : ایک ناخدائی کھیل کا نام ، ایک ایسا کھیل جس میں دو یا دو سے زائد لوگ حلقہ لگا کر بیٹھتے ہیں اور اپنا ایک امیر مقرر کرتے ہیں ، وہ امیر اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ تم اپنی دونوں ہتھیلوں کو انگلیاں ملائے بغیر زمین پر اوندھا رکھو ، اس کے بعد امیر اپنا بایاں ہاتھ زمین پر اوندھا رکھے گا اور اپنے دایں ہاتھ کی شہادت کی انگلی اپنے ساتھیوں کی انگلیوں پر یہ کہتے ہوئے رکھتا جائے گا کہ ” اٹک مٹک چَوْلی چٹک جِیبیلا ایلے فوڑ ، تے فوڑ زائت نای ، بھومبئ زاون پان کھاون ایوژوس ” جس ساتھی کی جس انگلی پر ایوژوس آئے گا تو وہ ساتھی اپنی اُس انگلی کو بند کرے گا اسی طرح امیر اگلی انگلی سے اٹک مٹک چولی چٹک شروع کرے گا پھر جس انگلی پر ایوژوس آئے گا وہ انگلی بند کی جائے گی اگر کسی ساتھی کی ایک ہاتھ کی تمام انگلیاں بند ہوجائیں تو اس ہاتھ کو اپنے پیچھے رکھے گا اسی طرح دو ہاتھ ہوگئے تو دو بھی پیچھے ، اگر تمام ساتھیوں کے ہاتھوں کی انگلیاں بند ہوجائیں تو وہ اپنے ہاتھوں کو پیٹھ پیچھے رکھتے جائیں گے . پھر امیر یکے بعد دیگرے اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں کو سامنے کی جانب لانے کا حکم دے گا اس حالت میں کہ ان ہاتهوں کو فنس یعنی کٹھل سمجھا جاۓ گا ، پھر وہ اپنے ایک ایک ساتھی کے ہاتهوں کو تھام کر پکا ہے یا نہیں معلوم کرے گا اسی طرح سبھوں کے دیکھے گا اگر سبھوں کے کچے ہونگے تو ان کو پکانے کے لئے ہاتھ پیچھے رکھنے کا حکم دے گا ، پھر دوبارہ پہلے ساتھی کے ہاتھوں پر فنس یعنی کٹھل پکا ہے یا نہیں معلوم کرے گا تو وہ پکا ثابت ہوگا ، تو امیر پوچھے گا کہ تیل لاو کای توپ لاو یعنی تیل لگاؤں یا گھی ، تو ساتھی کہے گا توپ ، تو امیر جواباً کہے گا توپ ناي ، تیل لائتا ، اگر ساتھی اسکے برعکس جواب دیں گے تو امیر بھی اپنا جواب اس کے عکس ہی دے گا ، پھر امیر پوچھے گا کہ کوئتان ہاندو کای کراڈن ھاندو ؟ یعنی درانتی سے کاٹوں یا کلہاڑی سے ؟ اگر ساتھی جواباً کوئتان کہے گا تو وہ اسے جواباً کہے گا کہ کوئتیاچی موٹ موڑِّلیشے کراڈن ہاندتا . اسی اگر سوال اس کے برعکس ہو تو جواب بھی اس کے برعکس ہی ہوگا ، پھر فنس یعنی کٹھل کو مجازا کاٹا جائے گا اسی طرح امیر یکے بعد دیگرے تمام ساتھیوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ کرے گا اور پھر پہلے ساتھی کے پاس جاۓ گا تو وہاں فنس یعنی کٹھل کے گرے غائب ہونگے تو امیر پوچھے گا ” ہینچے گرے کونن کھالان ؟ ” تو ساتھی جواباً کہے گا ماذران یعنی بلی نے ، تو امیر اس سے جواباً کہے گا مازر ماجا پاٹی اشے ، پھر دوبارہ پوچھے گا ہنچے گرے کونن کھالان؟ تو ساتھی جواباً کومڑین یعنی مرغی نے کہے گا تو وہ اس سے جواباً کہے گا کہ کومڑی ماجا پاٹی اشے ، پھر وہ پوچھے گا کہ ہنچے گرے کونن کھالان تو ساتھی جواباً کہے گا کہ ” می کھالو ” تو امیر اسے مارے گا کیونکہ اس نے اس سے قبل جھوٹ کہا تھا پھر تمام ساتھیوں سے یہی معاملہ کیا جاۓ گا اور سبھی کے سبھی یہی جواب دیں گے .

ا/ث

  • اثر جمع اثرات = اثر ، نشان ، علامت ، مجازاً اقتدار ، جن بھوت یا پری وغیرہ کا سایہ

مزید الف سے شروع ہونے والے الفاظ کے لئے کلک کریں


نوٹ : ناخدا برادری کے تمام لوگوں سے ادباً درخواست کی جاتی ہے کہ الف اور ٹے سے شروع ہونے والے مذکورہ بالا الفاظ کے علاوہ مزید نئے الفاظ آپ کے ذہنوں میں محفوظ ہوں تو ہمیں ان سے مطلع کرنے کے لئے ہمارے امژو زون ویب سائٹ کے درج ذیل واٹساپ نمبر پر ہم سے رابطہ کریں اور قومی خدمات میں ہمارا تعاون فرمائیں .

ثناءاللہ فردوس نگر ، تینگن گنڈی

موبائل نمبر 0096892020775

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here