ساوتھ و نارتھ کینیرا کے ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشنوں کی تیرہ رکنی کمیٹی کی ایک اہم مشترکہ میٹنگ

0
1430

جنوبی ہند کی قوم ناخدا کے بہت سارے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ ہندوستان کے قومی طبقات میں اس کے ریزرویشن کا بھی ہے .

اسی مسئلہ پر سنجیدگی سے غور و خوض کرنے کے لئے ساوتھ و نارتھ کینیرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشنوں کی نمائندہ جماعتوں کی سب سے پہلی ایک اہم مشترکہ میٹنگ ، مؤرخہ 13/جنوری 2019 ء زیر صدارت جناب علی شاہ ساتہوڑیکر ، بمقام گڈ کاگل ، کمٹہ منعقد ہوئی . جس میں دونوں ناخدا ایسوسی ایشنوں کی اس مسئلہ کے حل کے لئے گیارہ نمائندوں کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ تحقیقات کے سلسلہ میں میٹنگوں کے انعقاد اور اس مسئلہ کی کاروائی کو آگے بڑھانے میں کوئی دشواری اور دقت و پریشانی نہ ہو .

لہٰذا اس کاروائی کو آگے بڑھانے کے لئے دوسری میٹنگ ، مؤرخہ 20 /جنوری 2019 ء زیر صدارت علی شاہ ساتہوڑیکر ، بمقام ناخدا محلہ منکی منعقد کی گئی ، جس میں مزید دو نمائندوں کو اس کمیٹی میں شامل کر لیا گیا تو اب اس کمیٹی کے ممبران کی کل تعداد تیرہ ہو گئ ہے .

اس میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ سب سے پہلے برادری کو کسی بھی قومی طبقات کی کٹیگری میں شامل کرنے سے پہلے اس بات کی تحقیق کی جائے کہ ان میں سے کس کٹیگری میں ہمارا شمار ہوتا ہے اور اگر ہوتا بھی ہے تو کس حیثیت سے ؟

لہٰذا اس کی تحقیقات و تفصیلات کے لئے کمیٹی کے دو ممبران جناب علی دمکار ، سکریٹری نارتھ کینیرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن و سابق ہیڈ ماسٹر توحید اسکول گڈ کاگل اور ناخدا برادری کے سب سے پہلے وکیل جناب عبد الرقيب صاحب شیخ جی کو منتخب کیا گیا .

کچھ دنوں قبل یہ دونوں حضرات اس کی تحقیقات و تفصیلات معلوم کرنے کے لئے بینگلور چلے گئے اور ( Social welfare office ) یعنی سماج کلیان علاقوں کے آفس میں جاکر اس سلسلہ میں آفیسروں سے گفت و شنید کی .

بعد ازاں اس کاروائی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے NWA یعنی ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ، ناخدا برادری کے جملہ جماعتوں کے ذمہ داروں اور تیرہ رکنی کمیٹی کے ممبران کی ایک اہم مشترکہ میٹنگ مؤرخہ 3/فروری 2019 ء بروز اتوار صبح ٹھیک ساڑھے گیارہ ( 11:30 ) بجے زیر صدارت جناب علی شاہ ساتہوڑیکر ، بمقام جامع مسجد عبداللہ طلائی مارکیٹ شیرور منعقد کی گئی .

اس اہم میٹنگ کا آغاز مولانا شیخ جی بہاؤالدین صاحب ندوی شیروری کی تلاوت کلام پاک اور مولانا زبیر ندوی شیروری کی نعت پاک سے ، NWA کے سکریٹری جناب مامدو ابراہیم بن سلیمان کی نظامت میں ہوا .

اسکے بعد پروگرام کے صدر صاحب اور دیگر مہمانان کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا .

بعد ازاں مامدو یعقوب صاحب شیروری نے NWA کا ترانہ پیش کیا

استقبالیہ و تعارفی کلمات شیرور کے مشہور ریٹائرڈ ماسٹر کافسی محمد غوث صاحب نے پیش کئے .

اس کے بعد میٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا اور مختلف جماعتوں کے ذمہ داروں نے ناخدا برادری کو کیٹیگری وَن (Category1) میں شامل کر نے اور اس تعلق سے اب تک کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا .

اس کے بعد ہندوستانی طبقات یعنی گورنمنٹ کاسٹ میں درج دالجی کاسٹ اور اس میں ہماری برادری کی شمولیت ہونے اور نہ ہونے کے تعلق سے تحقیقات کے سلسلہ میں بینگلور گئے ہوئے وفد کی کارروائی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا .

واضح رہے کہ ابھی صرف تحقیقات کا آغاز ہوا ہے نہ کہ تحقیقات کی تکمیل ، لہٰذا مزید تحقیقات کے لئے آئندہ کوششیں جاری رہیں گی اور انشاءاللہ 9/فروری 2019 ء کو کاروار میں مائنیروٹی آفسر آنے والے ہیں ان سے بھی اس سلسلہ میں ملاقات کر کے بات چیت کی جائے گی .

پروگرام کے اختتام سے قبل جلسہ کے صدر جناب علی شاہ ساتہوڑیکر کو NWA کی طرف سے انکی نارتھ کینیرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی کی صدارت کے بعد پہلی مرتبہ NWA کی میٹنگ میں تشریف آوری کی مناسبت سے شال پوشی سمیت مومینٹو بھی پیش کیا گیا.

اسی طرح ساوتھ کینیرا ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں طعام اور میٹنگ کے دوران تواضع کا بھی نظم کیا گیا تھا. لہٰذا میٹنگ کے اختتام پر NWA کے سکریٹری جناب مامدو ابراہیم صاحب نے دل کی عمیق گہرائیوں سے آئے ہوئے تمام عہدیداران و نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے طعام کے انتظام کا اعلان کرتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا.

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here