اپنی پہلی ہی کوشش میں CA کے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والا ناخدا برادری کا سب سے پہلا اکیس سالہ مایۂِ ناز و قابل فخر طالب علم

5
2454

مؤرخہ 20/جنوری 2020 ء بروز جمعہ خبر رساں ذرائع کے مطابق جنوبی ہند کی ناخدا برادری کے عظيم بن عرفان سارنگ ساکن کیسر کوڈی شیرور نے اپنی اکیس سالہ عمر میں CA یعنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس chartered accountants کے فائنل امتحانات کو فرسٹ ایٹیمپٹ ( first attempt ) یعنی اپنی پہلی ہی کوشش میں مکمل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ناخدا برادری پیمانہ پر اینا ایک نیا ریکارڈ قائم کر کے اپنے والدین , قوم اور گاؤں کا نام روشن کیا ہے ، حالانکہ ان سے قبل بھی اس میدان میں ناخدا برادری کے چند گنے چنے نوجوان طلباء اور ان سے قبل بھی چند ایک لوگوں نے اس ہدف کو پانے کی بھر پور کوششیں کی تھیں لیکن اللہ تعالیٰ نے موصوف کو اپنے گول کے حصول میں فرسٹ ایٹیمپٹ ( first attempt ) یعنی پہلے ہی وحلہ میں مکمّل کامیابی عطا فرمائی ہے . الحمد للہ اس سے یقیناً پوری ناخدا برادری بہت ہی زیادہ خوشی محسوس کرے گی .

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے ناخدا برادری میں اہلیان شیرور کو دنیوی تعلیم کے حصول میں ایک خاص مقام عنایت فرمایا ہے جس کی ایک مثال آج ہمارے سامنے ہے .

موصوف واقعتاً پوری ناخدا برادری کی طرف سے مبارکبادی کے مستحق ہیں اور کیوں نہ ہو کیونکہ انھوں نے 21/سال کی عمر میں وہ علمی کارنامہ انجام دیا ہے جو ان کی برادری کے طلباء وطالبات کے لئے ایک بہترین مثالی نمونہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ پوری ناخدا برادری کے لئے بھی قابل فخر و مایۂِ ناز ہے .

موصوف کی پیدائش جنوبی ہند کی ریاست کرناٹکا کے ضلع اڈپی کے شہر کنداپور کے علاقہ کیسر کوڈی شیرور میں مؤرخہ 6/جون 1998 ء میں ہوئی .

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز سن 2001 ء سے کیا اور پرائمری اور سیکنڈری کی تعلیم ” لٹل اینجلس ہائی اسکول وساکا پٹنم ، آندھراپردیش ” ( Little Angels High School Visakhapatnam Andhra pradesh ) میں حاصل کرکے سن 2013 ء میں میٹرک یعنی SSLC کا امتحان CBSE یعنی سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں 9.4 CGPA یعنی کمولیٹو گریڈ پوئنٹ ایوریج سے پاس کیا . جو تقریباً 94٪ فیصد کے مساوی ہوتا ہے .

اس کے بعد آپ نے پی یو سی کی دو سالہ تعلیم کے لئے ” سری چھیتانیا کالج وساکا پٹنم آندھرا پردیش ” (Siri Chaitanaya Collage Visakha patnam Andhra pardesh) میں داخلہ لیا اور مارچ 2015 ء میں اس کے فائنل امتحان میں ٪87 فیصد سے کامیابی حاصل کی .

بعد ازاں آپ نے CA کے first level یعنی پہلے مرحلہ میں CPT یعنی Common Proficiency Test کے ٹیسٹ میں ٪70.5 فیصد سے کامیابی حاصل کی . اور اس کے دوسرے مرحلہ میں نومبر سن 2016 ء میں IPCC یعنی Integrated Professional Competence Course کا کورس مکمل کر کے ICAI یعنی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کا وہ تین سالہ ٹریننگ کورس مکمل کیا جو CA کا فائنل امتحان دینے کے لئے لازمی و ضروری ہوتا ہے. پھر اس کے بعد تیسرے مرحلہ میں نومبر سن 2019 ء میں CA کے فائنل امتحانات میں first attempt ہی میں کامیابی حاصل کی جو ایک نازک ترین علمی مرحلہ ہوتا ہے .

الحمد للہ موصوف نے اپنی بہترین علمی کار کردگی کا اظہار کرتے ہوئے ناخدا برادری پیمانہ پر اکیس سال کی عمر میں سب سے پہلے بغیر کسی ناکامی کے first attempt ہی میں CA کے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال فی الحال پوری ناخدا برادری میں ملنی مشکل ہے .

امژو زون ٹیم موصوف کو ان کی اس بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور اپنی دلی خوشی و مسرت کا اظہار بھی کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کے سرپرستان ، اہل خانہ اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے کہ ان کی توجہات کی بدولت آج اہلیان شیرور اور پوری ناخدا برادری کو یہ خوشی کا موقعہ نصیب ہوا .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ موصوف کی علمی کاوشوں کو ان کی برادری کے حق میں کارگر ثابت فرمائے اور انھیں دینی و قومی خدمات کے لئے قبول فرمائے . آمین یا رب العالمین .

نوٹ : ناخدا برادری کے تمام امژو زون ویب سائٹ کے قارئین سے بصد خلوص یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ www.amsozone.com کے Comment Box یعنی اظہار خیال بوکس میں ایسے افراد و طلباء کی اپنے اپنے تأثرات کے ذریعہ ضرور ہمت افزائی فرمائیں جو مختلف میدانوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں تاکہ وہ انھیں مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ہمت افزائی کا کام دے سکیں .

اس کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ کسی مضمون کو اوپن کرتے ہیں تو اس کے کچھ نیچے ایک کمنٹس بوکس ” اظہار خیال کریں” کے نام سے ہوتا ہے جب آپ اس پر کلک کر کے اپنے تأثرات لکھیں گے اور رائے دیجئے پر کلک کریں گے تو خود بخود وہ کمنٹس و تبصرے ویب سائٹ کے ذمہ داروں کو پہونچ جائیں گے . اس کے بعد ویب سائٹ کی مخصوص ٹیم اس پر نظر ثانی کرے گی جس کے لئے اس کے ذمہ داروں کو کچھ وقت درکار ہوگا جس کے بعد ہی آپ کا تبصرہ یا اس کا جواب منظر عام پر آسکے گا .

اسی کے ساتھ ساتھ آپ سے یہ بھی گذارش ہے کہ آپ اس کو ہماری برادری کے مختلف گروپوں ، دوست احبابوں اور دیگر جاننے والوں کو بھی زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اس طرح کی ناخدا برادری کی خبریں ہم تک پہنچانے میں ہمارا بھرپور تعاون فرمائیں تاکہ ہم ان اہم اہم خبروں سے ہماری برادری کے لوگوں کو باخبر رکھ سکیں .

اگر اس بارے میں مزید کسی کو جانکاری چاہئے تو وہ ہمارے ویب سائٹ کے آخر میں دئے گئے واٹساپ نمبر (0096892020775) پر ہم سے بآسانی رابطہ کر سکتے ہیں . جزاکم اللہ خیرا .

5 تبصرے

  1. Mashallah, sab se pehle mai inko Mubarak bad deta hun, jinon ne nakhuda Community ka name roshan kiya isi tarah umeed hai k isu tah dusron ko b aage laane ki koshish karenge..

Leave a Reply to Riayz جواب منسوخ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here