امسال سنہ2021 عیسوی میں عطار محلہ تینگن گنڈی کے حفاظ میں مزید ایک حافظ قرآن کا اضافہ

0
1494

رپورٹر : طفیل دمکار ، عطار محلہ ، تینگن گنڈی

الحمد للہ مؤرخہ 7/جنوری 2021 ء بروز جمعرات محمد معاذ بن حافظ محمد عباس صاحب دمکار کو مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور کے حفاظ کرام کے تہنیتی پروگرام میں حافظ قرآن کے اعزاز سے نوازا گیا .

موصوف کی پیدائش مؤرخہ 12/ستمبر 2003 ء کو عطار محلہ تینگن گنڈی میں ہوئی ، جب آپ اپنی عمر کے چوتھے سال کو پہنچے تو والدین نے آپ کا داخلہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل میں کرایا جہاں پر آپ نے مکتب کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عالمیت کی دو سالہ تعلیم بھی حاصل کی . پھر اس کے بعد والدین کی خواہش پر آپ کا داخلہ اسی ادارہ کے شعبۂِ حفظ میں کروایا گیا جہاں پر آپ نے چند پارے حفظ کئے تو دوران تعلیم کچھ وجوہات کی بنا پر ان کا داخلہ سنہ 2018 ء میں مدرسہ تنویرالاسلام مرڈیشور میں کیا گیا اور الحمدللہ وہاں پھر ڈھائی سال کی مدت میں مولانا عبدالواسع فلاحی کی نگرانی میں مؤرخہ 23/دسمبر 2020 ء میں حفظ قرآن کی تکمیل کی اور 7/جنوری 2021 ء کو مدرسہ ہذا کے منعقدہ حفاظ قرآن کے تہنیتی پروگرام میں مرڈیشور کے قاضی مولانا عبدالصمد ندوی کے ہاتھوں آپ کو حافظ قرآن کے اعزاز سے نوازا گیا .

واضح رہے کہ مؤرخہ 20/جنوری 2021 ء تک عطار محلہ تینگن گنڈی کے کل حفاظ کی تعداد چودہ ہے جن کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں .

1) حافظ عباس بن قاسم دمکار

2) حافظ محمد شہباز بن حافظ عباس دمکار

3) حافظ مشرف طفیل بن حافظ عباس دمکار

4) حافظ محمد معاذ بن حافظ عباس دمکار

5) حافظ محمد انصار بن احمد رحمان

6) حافظ محمد شبیر بن یوسف ڈانگی

7) حافظ محمد حماد بن حافظ شبیر ڈانگی

8) حافظ محمد حنان بن حافظ شبیر ڈانگی

9) حافظ امین الدین بن اکبر علی ڈانگی

10) حافظ محمد اسماعیل بن علی صاحب پوتکار

11) حافظ عبد الباری بن علی صاحب پوتکار

12) حافظ محمد یاسین بن إسماعيل بومبے کار

13) حافظ محمد قمر الدین بن آدم گھارو

14) حافظ ابو محمد بن اسحاق امباڑی

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here