مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کا گڈکاگل کے مدرسہ کا دورہ

0
1920

مؤرخہ 28/شوال المکرم 1439 ھ مطابق 12/جولائی سن 2018 ء بروز جمعرات مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی بھٹکلی نے آج مولانا عبد المتین بن قاسم ابو ندوی اور انکے والد صاحب کے توسط سے مدرسہ دارالقباء گڈکاگل کی نئی عمارت کے باقی ماندہ کام کی تکمیل کے سلسلہ میں ایک دورہ کیا ۔ مولانا کی آمد کی مناسبت سے اہلیانِ گڈکاگل کے ذمہ داروں نے ایک مختصر سا پروگرام ترتیب دیا ۔

پروگرام کا آغازجماعت المسلمین گڈکاگل کے صدر محترم جناب عثمان بن ابراہیم صاحب گرجی کی صدارت اور گڈکاگل جامع مسجد کے امام حافظ جمال حسین کاوا کی نظامت میں شاہد بن حسن معلم کی تلاوت کلام پاک کے بعد اویس بن حسین ڈانگی کی نعت پاک سے  ہوا ۔

اس جلسہ کے مہمان خصوصی مولانا نعت اللہ ندوی رہے ۔ پروگرام کے آغاز میں حافظ جمال حسین صاحب نے مہمان خصوصی کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے تعارفی کلمات پیش کئے اور پروگرام کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی ۔بعدازاں مولانا کو اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی گئی تو مولانا نے مدرسہ کے سلسلہ میں اب تک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کی امید دلاتے ہوئے اہلیان گڈکاگل کو مبارکباد پیش کی ۔ اسکے بعد گڈکاگل ہائی اسکول کے سابق ماسٹر محترم جناب علی بن آدم دمکار نے مہمان خصوصی اور حاضرین پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور مولانا کی اختتامِ مجلس کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ مجموعی اعتبار سے پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب رہا ۔

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here