قوم ناخدا کو اپنے اولین قومی ویب سائٹ بنام امژو زون امچی پہچان سے استفادہ کے مختلف کارآمد مواقع کی کچھ اہم تفصیلات

0
2389

بقلم : محمد افنان بن اشرف علی اسپو ، ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی

نوٹ : اس آرٹیکل یعنی مضمون میں جتنے بھی الفاظ ریڈ یعنی لال کلر سے لکھے ہوئے ہیں ان پر کلک کرنے سے مضمون میں بیان کردہ چیزوں کے لنکس اوپن ہو جائیں گے جس سے آپ کو انشاء اللہ مضمون میں نشاندہی کی ہوئی چیزوں کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی

” امژو زون امچی پہچان “ یعنی www.amsozone.com کا نام ناخدا برادری کے اکثر لوگوں نے سنا ہوگا لیکن اس کے صحیح استعمال کے بہت سارے طریقوں سے ابھی بھی بہت سارے لوگ ناواقف ہو.ں گے .

امژو زون کیا ہے ؟ میں آپ کو اتنا نہیں سمجھا سکتا جتنا کہ آپ خود اس کا وزٹ کرکے اس کے معائنہ سے سمجھ سکتے ہیں .

البتہ میں آپ کو اس کے مختلف گوشوں اور خاکوں میں سے کچھ کی طرف آپ کی توجہات مبذول کرانے کی کوشش کروں گا .

ہم اس ویب سائٹ سے بہت سارے قومی خدمات کے مواقع حاصل کرکے ان سے قومی ترقی کے امور انجام دے سکتے ہیں .

یہ ویب سائٹ تمام ناخدا برادری کے لوگوں کو خوش آمدید کرتا ہے . اس کے مدیر مخلص ہیں جن سے ہم رابطہ کرکے قومی خدمات انجام دے سکتے ہیں . اس میں چند بنیادی صفحات اور اس کے ضمن میں کچھ ذیلی گوشے ہیں . جن کی تفصیل درج ذیل ہے .

مرکزی صفحات کی تفصیلات :

مرکزی صفحہ HOME PAGE

صفحہِ ناخدا Nakhudayee Column

 خبریں News

تعلیم EDUCATION 

مضامين ARTICLES

 آڈیوز AUDIOS

 ویڈیو گیلیری VIDEO GALLERY

 فوٹو گیلیری IMAGES GALLERY

  ہمیں ارسال کریں SEND US

  ہم سے رابطہ کریں CONTACT US 

مرکزی صفحات میں ذیلی گوشوں کی تفصیلات :

  صفحہِ ناخدا Home Page :

تعارفات Interviews

 ناخداٸی زبان Nakhudayee Language

 خبریں News :

 اسپورٹس Sports

 امژو نیوز Amso News

 سائنس و ٹیکنالوجی Science and Technology

عالمی خبریں World News

علاقائی خبریں Local News

ملکی خبریں National News

 مضامين Articles :

اسلامی مضامین Islamic Articles

بزمِ خواتین Women’s Articles

شعر و ادب Poetry

عمومی مضامين General Articles

گوشہِ أطفال Children Circle

ناخداٸی مضامين Nakhudayee Articles

 آڈیوز Audios Mp3 :

حمد Hamd

نعت Naat 

نظميں Nazmay

تقاریر Speeches

ترانے Taraney

طبی آڈیوز Health Care

 گیلیری GALLERY :

تصاویر Photo Gallery

وڈیوز Video Gallery

اگر ہم کوئی قومی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں کسی کی حمایت نہیں مل رہی ہو تو ہم اس ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر جناب ثناءاللہ بن عبدالمجيد ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی سے رابطہ کر کے اپنے پیغام کو قوم تک پہنچا سکتے ہیں کیونکہ ویب کے ذمہ داران اس سلسلہ میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہیں .

اگر کوئی اس میں اپنا کسی بھی قسم کا کوئی اشتہار پیش کرنا چاہے تو بہت ہی قلیل رقم میں اپنا اشتہار پیش کر سکتا ہے .

ہم اس سے اپنی قومی ناخدائی زبان کی حفاظت کا کام ناخدائی الفاظ کو اس میں شائع کر کے کر سکتے ہیں اور قوم کو بھی ان سے واقف کروا سکتے ہیں .

ہم ناخدائی ملاحوں کی زندگيوں پر مضامین لکھ کر شائع کر سکتے ہیں اور اپنی تحریری صلاحیتوں سے قوم کو موجودہ حالات سے آگاہ کروا سکتے ہیں .

اگر ہم میں سے کوئی motivational speaker یعنی متحرک مقرر ہے تو وہ اپنے آڈیوز اور تحریرات کے ذریعہ قوم کو motivate یعنی متحرک کر سکتا ہے .

ہم اس میں تحقیقی مضامین لکھ کر اپنے قومی افراد و طلباء اور اپنے نونہالوں میں تحقیقی مادّہ پیدا کرسکتے ہیں .

اس ویب کو مستقبل میں کار آمد بنانے کے لئے ایک خاص پلاننگ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس کا اندازہ اس کے مختلف صفحات اور ان کے ذیلی گوشوں سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے .

لہذا ہمیں چاہئے کے ہم www.amsozone.com کو google میں search یعنی تلاش کریں اور اس کو استعمال کرنا سیکھیں اور اس کے ذریعہ قومی خدمات کے مختلف کام انجام دے کر قوم کو نفع پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں .

اس ویب کو ہم گوگل (Google) میں www.amsozone.com لکھ کر سرچ (search) یعنی تلاش کر سکتے ہیں.

جب یہ اوپن ہو جائے گا تو اس کے مرکزی صفحہ کے اوپری جانب دائیں طرف سرچ سمبل (Search Box) گول آئینہ کی شکل میں ہوتا ہے اس پر آپ کلک کر کے ویب میں موجود چیزوں کو سرچ کر سکتے ہیں اور اسی طرح اس کے اوپری جانب بائیں طرف تین سطروں کی شکل میں ایک مینو سمبل Menu Symbol ہوتا ہے جب آپ اس پر Click کریں گے تو ویب میں موجود مختلف گوشوں کی تفصیلات آپ کے سامنے ہوں گی ان پر آپ کلک کر کے اس میں موجود تمام تحریرات کو پڑھ سکتے ہیں. اس ویب کا اصل نام ان ہی دو سمبلز کے درمیان AMSOZONE لکھا ہوا ہے اور اس بار (bar) کے نیچے موجود صفحہ ، مرکزی صفحہ کہلاتا ہے . جس پر ویب کی تازہ ترین مختلف گوشوں کی نشر شدہ چیزوں کے تازہ ترین ٹائٹل یعنی عناوین ہوتے ہیں ان پر کلک کرنے سے وہ اوپن ہو جاتے ہیں .

اس کے علاوہ ہم سرچ سمبل میں بھی اپنی مطلوبہ چیزوں کو لکھ کر تلاش کر سکتے ہیں . جیسے مولانا عبدالقادر فیضان باقوی کے مضامين ، ناخدائی الفاظ ، الطائف شیروری کے ناخدائی طبی آڈیوز اور مختلف خبریں وغیرہ .

جب ہم ویب پر شائع شدہ کسی مضمون یا خبر کو اوپن کرتے ہیں تو اسکرین کو تھوڑا سا اسکورل کرنے پر اس کے کچھ نیچے تبصرہ یعنی Comment Box اظہار خیال کے نام سے ہوتا ہے جس پر کلک کر کے ہم اپنے تأثرات لکھ سکتے ہیں اور رائے دیجئے بار (bar) پر کلک کر کے ویب کے چیف ایڈیٹر تک اپنے تأثرات پہنچا سکتے ہیں . اس کے بعد ویب سائٹ کی مخصوص ٹیم اس پر نظر ثانی کرے گی جس کے لئے اس کے ذمہ داروں کو کچھ وقت درکار ہوگا جس کے بعد ہی ہمارا تبصرہ یا اس کا جواب منظر عام پر آسکے گا .

ہم اس کے مضامین اور خبروں کو شیئر اور لائک کر کے ان سے متعلقہ افراد و طلباء کی ہمت افزائی کر سکتے ہیں . اس کے لئے ہر خبر اور مضمون کے اوپری حصہ میں اس کے آپشنس موجود ہیں .

اگر ہم کسی مضمون یا خبر پر کلک کرتے ہیں تو اس مضمون کے نیچے اور تبصرہ یعنی Comment Box کے اوپر متعلقہ مضامين کے نام سے ایک ٹائٹل بوکس ہوتا ہے جس کے نیچے اس خبر یا مضمون سے پہلے اور بعد میں شائع ہونے والے لنکس ہوتے ہیں اور ان کے ٹھیک نیچے باٸیں جانب اسطرح < > کے دو نشان ہوتے ہیں۔ جنھیں Open angel bracket کہتے ہیں ان پر کلک کرنے سے ان سے قبل و بعد کے دیگر اور لنکس ہمارے سامنے آجاتے ہیں .

اگر ہم کسی پوسٹ کو پڑھنے کے بعد اس کو واٹس ایپ کے ذریعہ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اس مضمون کے شروع و آخر میں وائس ایپ اور فیس بک کے سمبل یعنی نشان دئے گئے ہیں ان پر کلک کر کے ہم اس پوسٹ کے لنک کو وائس ایپ اور فیس بک پر شیئر کر سکتے ہیں اور فیس بک پر اسے لائک بھی کر سکتے ہیں .

اگر کوئی امژو زون کو سوشیل میڈیا پر فالو کرنا چاہے تو وہ ویب کے آخر میں دئے گئے ” ہمیں فالو کریں” کے مرکزی صفحہ پر جا کر یوٹیوب ، فیس بک اور ٹیویٹر پر بھی فالو کر سکتا ہے .

Subscribe our Youtube Channel

Like and follow our facebook page

اگر کوئی ویب سائٹ کے ایڈمن اور چیف ایڈیٹر جناب ثناءاللہ بن عبدالمجيد ،ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی کو کوئی خبر ، مضمون ، اطلاع یا کسی چیز کو ای میل (E-MAIL) کرنا چاہتا ہو تو وہ ویب کے آخر میں دئے گئے ” ہم سے رابطہ کریں ” کے مرکزی صفحہ پر جا کر اپنا نام ، ای میل آئی ڈی (E-MAIL I’D) ، میسیج کا عنوان یا ٹائٹل اور اس کے نیچے میسیج بوکس میں اپنا میسیج لکھ کر سینڈ کر سکتا ہے .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here